ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سرکار ہی نہیں بے روزگاربھی ریاستی درجے کی بحالی چاہتے ہیں:چودھری

ریاستی درجے کی جلد بحالی میں کوئی شبہ نہیں ہے :سنیل شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 سرکار ہی نہیں بے روزگاربھی ریاستی درجے کی بحالی چاہتے ہیں:چودھری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر سنگھ چودھری کا کہنا ہے کہ نہ صرف عمر حکومت بلکہ جموں و کشمیر کا ہر بے روزگار نوجوان ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔
    چودھری کہا’’ریاستی درجہ بحال ہونے سے جموں وکشمیر سرکار کے ہاتھوں میں بہت طاقت آئے گی اور لوگوں کے حق میں فیصلے کئے جا سکیں گے‘‘۔
    ان کا کہنا تھا’’آج جو بھی فیصلہ ہمیں کرنا ہوتا ہے تو فائل وزیر اعلیٰ سے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس جاتی ہے‘‘۔
    نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
    چودھری نے کہا’’ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ صرف عمر عبداللہ سرکار کا نہیں ہے بلکہ جموں وکشمیر کے ہر بے روزگار بچے کا ہے‘‘۔
    ان کا کہنا تھا’’ریاستی درجہ بحال ہونے سے جموں وکشمیر سرکار کے ہاتھوں میں بہت طاقت آئے گی اور لوگوں کے حق میں فیصلے کئے جا سکیں گے، آج جو بھی فیصلہ ہمیں کرنا ہوتا ہے تو فائل وزیر اعلیٰ سے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس جاتی ہے‘‘۔
    بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  چودھری نے کہا’’بی جے پی کو غلطی سے۲۸سیٹیں ملی ہیں، یہ لوگ ووٹ کے بجائے نام پر جیتے ہیں، اگر یہ ووٹ پر جیتتے تو ان کو معلوم ہوتا ہے کٹرہ آج بند کیوں ہے، اگر وہ روپ وے نہیں چاہتے ہیں تو اس کو وہاں کیوں لگایا جا رہا ہے‘‘۔
    نائب وزیر اعلیٰ نے کہا’’بی جے پی کے ارکان اسمبلی لوگوں کے ہمدرد نہیں ہیں، وہ کبھی لوگوں کی بات نہیں کرتے ہیں‘‘۔
    ان کا دعویٰ تھا’’اگلے انتخابات میں جموں صوبے کے لوگ بھی ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔‘‘
    ادھر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی جلد بحالی میں کوئی شک نہیں ہے۔
    شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس کی بات کر رہے ہیں، عمر عبداللہ اس کے لئے ڈیڈ لائن کا تعین نہیں کر سکتا ہے۔
    بی جے پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کی صبح یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
    شرما نے کہا’’ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کر رہے ہیں، جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ جلدی بحال ہوگا اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے‘‘۔
    ان کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ اس کے لئے ڈیڈ لائن کا تعین نہیں کر سکتا ہے۔
    ۱۴سیاحتی مقامات کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں پوچھے جانے پر شرما نے کہا’’سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولا گیا میں اس کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔
    شرما نے کہا’’یہ سیکورٹی ایجنسیوں کی بہت بڑی جیت ہے اور شعبہ سیاحت کے لئے ایک خوش آئند قدم ہے‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو چلینجز درپیش ہیں لیکن ان کا وہ ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں۔
    دریں اثنا جموں و کشمیر کابینہ کے وزیر جاوید رانا نے بدھ کے روز ریاستی درجہ کی بحالی میں مسلسل تاخیر پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حد بندی اور انتخابات کے بعد ریاستی حیثیت کی بحالی کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ اب تک پورا نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں بہت دیر ہو چکی ہے اور اب مزید انتظار برداشت نہیں۔
    میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا نے کہا، ’یہ معاملہ بہت کھنچ گیا ہے۔ حکومت نے کہا تھا کہ حد بندی اور اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست بنایا جائے گا۔ انتخابات ہو چکے ہیں، اب اس فیصلے میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔‘
    اسی دوران جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی منگل کو کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کا عمل جاری ہے، لیکن اس میں توقع سے کہیں زیادہ وقت لگا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاید اب انتظار زیادہ طویل نہ ہو۔
    عمر عبداللہ نے کہا، ’ریاستی حیثیت کی بحالی کا عمل جاری ہے، اگرچہ اس میں تاخیر ہوئی ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ یہ قدم اب تک اٹھا لیا جاتا، لیکن ہم نے امید نہیں چھوڑی۔ ہم اس سلسلے میں مسلسل مرکزی حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں… امید ہے کہ جلد پیش رفت ہوگی۔‘
    واضح رہے کہ اگست۲۰۱۹میں آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کو ریاست کے بجائے مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا تھا جبکہ لداخ کو الگ علاقائی حیثیت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ریاستی درجہ کی بحالی سیاسی حلقوں کا مسلسل مطالبہ رہا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آمد صیام :مبارک مہینے کے آغاز سے قبل وادی کے بازاروںمیں گہماگہمی عروج پر

Next Post

جموں و کشمیر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا‘آج سے روزے شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
جموں و کشمیر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا‘آج سے روزے شروع

جموں و کشمیر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا‘آج سے روزے شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.