جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کھریو میں بڑھتی صنعتی آلودگی سے عوامی صحت خطرے میں، حکومت نے خطرات تسلیم کیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کھریو میں بڑھتی صنعتی آلودگی سے عوامی صحت خطرے میں، حکومت نے خطرات تسلیم کیے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

جموں: کشمیر صوبے کے کھریو علاقے میں سیمنٹ فیکٹریوں اور چونے کی کانوں سے اٹھنے والی مسلسل دھول نے مقامی آبادی میں صحت کے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔
    جموں و کشمیر اسمبلی میں پیش کیے گئے ایک سوال کے جواب میں محکمہ صحت نے اعتراف کیا کہ صنعتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے باریک ذرات انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں اور ان سے سانس، دل، جلد اور آنکھوں کی بیماریاں بڑھنے کا امکان ہے۔
    حکومت نے کہا کہ اگرچہ دستیاب اعداد و شمار سے بیماریوں کا براہ راست تعلق آلودگی سے ثابت نہیں ہوتا، لیکن رپورٹ شدہ کیسوں میں۸۰سی او پی ڈی‘۷۲ برونکائٹس‘۴۰دمہ اور دو سنگین دل و پھیپھڑوں کے امراض شامل ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
    محکمہ صحت نے بتایا کہ علاقے کے سب ضلع اسپتال اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں کو آلودگی سے متاثرہ مریضوں پر خصوصی نظر رکھنے، ادویات اور نیبولائزر جیسی سہولیات کا ذخیرہ برقرار رکھنے اور طبی عملے کی تربیت میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عوامی سطح پر آگاہی مہمات بھی شروع کی جا رہی ہیں تاکہ رہائشیوں کو زیادہ دھول والے دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔
    حکام نے واضح کیا کہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے صنعتی ذرائع سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت، محکمہ ماحولیات اور آلودگی کنٹرول بورڈ کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ فیکٹریوں میں ڈسٹ کنٹرول کے قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا سکے اور بہتر ٹیکنالوجی کے استعمال کی نگرانی کی جا سکے۔
    دوسری جانب، کھریو کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی اپ گریڈیشن کے مطالبے کو حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ جواب میں بتایا گیا کہ معیار، آبادی اور جغرافیائی محلِ وقوع کے مطابق پی ایچ سی کھریو کو سب ضلع اسپتال یا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے درجے پر لانا ممکن نہیں، کیونکہ یہ ایمس اونتی پورہ اور ایس ڈی ایچ پامپور کے نزدیک واقع ہے۔
    وزیر انچارج صحت و طبی تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت آلودگی کے اثرات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل روڈ ٹنل منصوبہ ابھی منظوری کے مراحل میں:سرکار

Next Post

آمد صیام :مبارک مہینے کے آغاز سے قبل وادی کے بازاروںمیں گہماگہمی عروج پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
آمد صیام :مبارک مہینے کے آغاز سے قبل وادی کے بازاروںمیں گہماگہمی عروج پر

آمد صیام :مبارک مہینے کے آغاز سے قبل وادی کے بازاروںمیں گہماگہمی عروج پر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.