جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خان صاحب …….!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-18
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

     صاحب ہم آج بھی مانتے ہیں …….یہ مانتے ہیں کہ خان صاحب ‘ عمران خان صاحب نے ہمسایہ ملک کا حال بے حال کرنے میں اچھا خاصا رول ادا کیا ہے ۔ہمسایہ ملک میں سیاسی تقسیم کو گہرا کرنے میں ان جناب نے اتنا ہی اہم رول ادا کیا جتنا انہوں نے ۱۹۹۲  میںاپنے ملک کوورلڈ کرکٹ کپ جتانے میں کیا تھا ۔ جس طرح ان کے بغیر پاکستان کا کرکٹ میں عالمی فاتح بننا ممکن نہیں تھا ‘ اسی طرح پاکستان میں حریف سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کا دشمن……. جانی دشمن بنانا ان کے بغیر ممکن نہیں تھا ‘ بالکل بھی نہیں تھا کہ خان صاحب سے پہلے بھی پاکستان کی سیاست منقسم تھی …….مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی تھی‘ لیکن ……. لیکن ان میں وہ دشمنی نہیں تھی جس دشمنی ……. سیاسی جماعتوں میں جس دشمنی کا بیج خان صاحب نے ذاتی طور پر بو ئے ۔ان جناب نے اپنے ملک میں نفرت کی ایسی ہوا کھڑی کی کہ یہ ملک آج کہیں کھڑا نہیں ہے……. لیکن نفرت کی سیاست کھڑی ہے اور اپنے دم خم پر کھڑی ہے ۔ صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں ……. بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہمسایہ ملک کا بیڑا صرف خان صاحب نے غرق کردیا ……. نہیں صاحب ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں کہ اس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ بھی معاونین کی صف میں ہیں…….لیکن خان صاحب نے اس میں بھی قائدانہ رول ادا کیا ۔لیکن ……. لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہے کہ خان صاحب کی جان لی جائے …….انہیں عمر بھر کیلئے سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے …….نہیں صاحب اس کا یہ ہر گز بھی مطلب نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہےکہ ……. کہ خان صاحب کی جان لی جائے۔ خبر ہے کہ خان صاحب کی ایک آنکھ کی بینائی بڑی حد تک متاثر ہوئی ہے اور……. اور اس لئے ہوئی ہے کیونکہ انہیں موثر علاج مسیر نہیں کرایا گیا …….کرکٹ کے بڑے اور نامی گرامی کپتان ‘ جنہوں نے خان صاحب کے ساتھ کھیلا ہے ‘ نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ خان صاحب کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ……. ان میں اپنے گواسکر اور کیپل دیو بھی شامل ہیں ……. اور صاحب ہمارا بھی جاننا اور ماننا ہے کہ خان صاحب ایک مایہ ناز کھلاڑی رہے ہیں …….یہ پاکستان کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں اور…….اور ان باتوں کو ملحوظ نظر رکھا جانا چاہئے ۔بس اس سے زیادہ ہم نہیں کہیں گے اور اس لئے نہیں کہیں گے کہ آج خان صاحب کی باری ہے ‘ کل اُن کی باری ہو گی جنہوں نے خان صاحب کو اس مقام پر پہنچایا ہے کہ ……. کہ یہی ہمسایہ ملک کی تاریخ ……. تاریک تاریخ رہی ہے اور سو فیصد رہی ہے۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ریاستی درجے کی جلد بحالی متوقع‘

Next Post

۱۴ سیاحتی مقامات کو بحال کرنے کا فیصلہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

۱۴ سیاحتی مقامات کو بحال کرنے کا فیصلہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.