جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے تھلو کلڈ ارناس علاقے میں باپ بیٹا بدھ کی شام گھر جا رہے تھے کہ وہ بھاری بارشوں کی وجہ سے کھسکنے والے ایک بھاری بھرکم مٹی کے تودے کے نیچے دب گئے ۔
ذرائع نے کہا کہ گرچہ مقامی لوگوں نے دونوں کو مٹی کے ملبے سے باہر نکالا لیکن ان کی موت واقع ہوئی تھی۔
متوفین کی شناخت۶۵سالہ محمد شفیع اور اس کا بیٹا ۳۰سالہ عبدالرشید کے بطور ہوئی ہے ۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔