جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ڈرامہ بازی  …….!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-04
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

    سیاست میں ڈرامہ بازی نہیں ہو گی تو پھر کہاں ہو گی …….سیاستدان چونکہ اعلیٰ درجے کے ڈرامہ باز ہو تے ہیں اس لئے اگر یہ حضرات اپنے اس ہنر اور فن کا مظاہرہ سیاست میں نہیں کریں گے تو صاحب آپ ہی بتائےکہ پھر کہاں کریں گے ……. اور جب بات اسمبلی اجلاس کی ہو تو صاحب ان کی ڈرامہ بازی کے ہنر میں جو نکھا ر آتا ہے …….ان کی ڈرامہ بازی اور ادا کاری جن بلندیوں کو چھولیتی ہے‘ عام دنوں میں اس طرح کی بلندی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے ۔ اپنے جموں کشمیر میں اس وقت اسمبلی اجلاس جاری ہے اور…….اورتوقع کی جانی چاہیے کہ سبھی جماعتوں اور سیاستدانوں سے ہمیں ان کے اس ہنر کو دیکھنےکا موقع ملے گا اور …….اور بار بار ملے گا ۔ آج منگل کی صبح حکمران جماعت ‘ نیشنل کانفرنس کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے احاطے میں جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کے حق میں ایک عدد احتجاج کیا ۔نیشنل کانفرنس ‘ جموں کشمیر کی حکمران جماعت ہے ‘ اس کے ہاتھوں میں عنان حکومت ہے اور یہ گزشتہ ۱۵ مہینوں سے جموںکشمیر پر حکمرانی کررہی ہے …….اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی کے اندر نہیں بلکہ ایوان سے  باہر ریاستی درجے کی مانگ کا مطالبہ کرنا بھی اس جماعت کی ڈرامہ بازی ہی ہے کہ آپ ہمیں ایک بات بتائیے ‘یہ بات کہ اس جماعت کو کس نے روکا ……. اس کے ہاتھ کس نے باندھ دئے تھے جو یہ ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ ایوان میں نہیں کر سکتی تھی ؟ارے صاحب اسپیکر اسی جماعت کا ہے ‘ اس کے اتحاد ی بھی چاہتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کا زور زور سے مطالبے کرے…….اتحادی ہی نہیں بلکہ بی جے پی کو چھوڑ کر دوسرے اپوزیشن ممبران بھی ایسا ہی چاہتے ہیں ……. پھر بھی این سی نے اسمبلی کے اندر نہیں بلکہ باہر احتجاج کیا اور……. اور اس لئے کیا کیونکہ صاحب اسمبلی اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی ڈرامے بازی کی خداداد صلاحیت کو جلا ملتی ہے اور …….اور وہ ڈرامہ کرنے سے خود کو نہیں روک سکتی ہیں ……. خود کو روک نہیں پاتی ہیں اور ……. اور حکمران جماعت استثنیٰ نہیں ہے …….بالکل بھی نہیں ۔ابھی تو صاحب اسمبلی اجلاس کی شروعات ہی ہے‘ ہم کچھ اور تو نہیں لیکن یہ ایک بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ……. کہ آنے والے دنوں میں ہمیں اس سے بھی اچھی ڈرامہ بازی دیکھنے کو ملے گی …….این سی ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتوں کی جانب سے بھی ……  اور ہاںبی جے پی سے بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس پارٹی کے نیشنل کانفرنس سے گلے شکوے 

Next Post

ایم بی بی ایس داخلے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کیس‘ مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
ایم بی بی ایس داخلے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کیس‘ مقدمہ درج

ایم بی بی ایس داخلے کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ کیس‘ مقدمہ درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.