جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جموں کے مسئلے اور کشمیری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-25
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

کہیے صاحب آپ وہ کہیے جو آپ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی اپنی بات کہنے کا حق ہے …….. سو فیصد ہے ۔اور یہ بھی صحیح ہے کہ آپ کے منہ میں اللہ میاں نے جو بغیر ہڈی کے گوشت کا ٹکڑا دیا ہے …….. اسے عنایت کیا ہے ‘ اس لئے کیا ہے کہ آپ بغیر ہڈی کے گوشت کے اس ٹکڑے کا استعمال کریں ……..اس لئے صاحب آپ کیجئے ……..اس کا استعمال کیجئے ‘ ہم آپ کو روکیں گے اور نہ ٹوکیں گے ……..اجی ہم ہوتے کون ہیں آپ کو روکنے اور ٹوکنے والے……..لیکن صاحب یہ کیا بات ہوئی کہ آپ اِدھر اُدھر سے گھوم پھر کے سارا کا سارا الزام کشمیریوں پر ڈال دیں ……..اپنے ہر ایک مسئلہ ‘ ہر ایک مشکل کیلئے آپ کشمیریوں کو ذمہ دار ٹھہر ا دیں…….. نہیں صاحب یہ ٹھیک نہیں ہے اور ہاں مناسب بھی نہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ عمرعبداللہ کی سرکار نکمی ہے ‘ہمیں کوئی اعتراض نہیں ……..آپ کہہ دیجئے کہ اس سرکار سے کوئی کام نہیں ہوپا رہا ہے ‘ آپ کہہ دیجئے کہ یہ سرکار……..عمرعبداللہ سرکار جموں دشمن ہے ‘ یہ جموںکاکچھ بھلا نہیں کر سکتی ہے ……..اس سے جموں کے حوالے سے کسی بہتری یا اچھائی کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی ہے ……..آپ یہ سب کہیں ‘ ہم حلفاً کہتے ہیں کہ ہم اُف تک نہیں کریں گے کہ ……..کہ آپ کو ایسا کہنے کا حق ہے ‘ایسا حق جو ہم نہیں چھین سکتے ہیں …….. بالکل بھی نہیں چھین سکتے ہیں …….. لیکن صاحب یہ کیا بات ہو ئی کہ آپ یہ کہہ دیں کہ جموں میں اس وقت تین لاکھ ……..جی ہاں تین لاکھ کشمیری موجود ہیں اور……..اور شہر میں اگر آٹھ دس گھنٹے کی بجلی کٹوتی ہو تی ہے تو اس لئے ہوتی ہے کیونکہ یہ ساری بجلی انہیں دی جا رہی ہے ……..آپ کہہ دیجئے کہ جموں میں پینے کے پانی کی قلت ہے …….. لیکن یہ نہ کہہ دیجئے کہ شہر کا پانی ان تین لاکھ کشمیریوں کو دیا جارہا ہے ……..صاحب کیا یہ تین لاکھ کشمیری جموں میں کسی خاص جگہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں جوبجلی اور ہانی کا رخ ان کی جانب موڈ دیا گیا ہے ؟ارے صاحب اول تو تین لاکھ کشمیری جموں میں موجود نہیں ہیں اور اگر ہیں بھی تو جموں کے مختلف علاقوں اور محلوں میں ہیں ……..اگر ان علاقوں کو بجلی مل رہی تو کشمیریوں کو بھی مل رہی ہے……..اگر نہیں مل رہی ہے تو کشمیریوں کو بھی نہیں مل رہی ہے……..ایسا تو نہیں ہے کہ محلے میں جس کرایہ کے گھر میں کشمیری ہیں صرف اسی گھر کو بجلی دی جا رہی ہے ‘ باقی محلے کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے ۔ صاحب !یہ کیا بات ہو ئی ……..بغیر ہڈی کے گوشت کا استعمال کیجئے ‘ لیکن صحیح اور سوچ سمجھ کر کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں برفباری اور بحال ہوتی امید

Next Post

برفباری کے بعد سری نگر ہوائی اڈے پر معمول کی پروازیں بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
برفباری کے بعد سری نگر ہوائی اڈے پر معمول کی پروازیں بحال

برفباری کے بعد سری نگر ہوائی اڈے پر معمول کی پروازیں بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.