جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستانی ڈرونز کی بڑھتی سرگرمیاں سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: جموں میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ چند روز کے دوران پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازوں نے سکیورٹی اداروں کو سخت چوکسی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ، سانبہ اور کٹھوعہ کے حساس علاقوں میں خاص طور پر رات کے وقت ڈرون حرکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ ڈرونز یا تو نگرانی کے مقصد سے بھیجے جا رہے ہیں یا پھر سرحد کے اس پار سے اسلحہ، منشیات یا دیگر ممنوعہ سامان گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے ان واقعات کے بعد نہ صرف سرحدی گشت میں اضافہ کیا ہے بلکہ اہم پوسٹوں، چیک پوائنٹس اور دیہاتی بستیوں کے اردگرد بھی نگرانی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اب تک ڈرون سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ بی ایس ایف کے مطابق تازہ ترین اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی یا سپلائی چین کو فعال بنانے کی کوششیں تیز ہو سکتی ہیں، اس لیے تمام یونٹس کو الرٹ رکھا گیا ہے اور جدید اینٹی ڈرون آلات کا استعمال بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔
اس دوران متعدد دیہات میں تلاشی آپریشنز بھی جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پونچھ اور سانبہ کے کئی سرحدی گاؤں میں مشترکہ کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں فوج، بی ایس ایف اور مقامی پولیس شامل ہے ۔ ان آپریشنوں کے دوران مشکوک ٹھکانوں، کھیتوں، نالوں اور جنگلاتی علاقوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ اسلحہ ڈراپ یا دراندازی کے نشان کو بروقت پکڑا جا سکے ۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ڈرونز کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اینٹی ڈرون گرڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بالی ووڈ اور کشمیر

Next Post

یو این میں پاکستان کا شور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

یو این میں پاکستان کا شور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.