ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی

پہلی پرواز آج صبح روانہ ہوکر دہلی پہنچ جائےگی جس میںجموں کشمیر کے طلبا کا پہلا گروپ بھی سوار ہوگا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایران میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ایران میں موجود طلبا و دیگر افراد کے تحفظ کے لئے وزیر خارجہ سے بات

سرینگر: ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی فضائی حدود کے شہری پروازوں کے لیے دوبارہ کھلنے کے بعد ایران میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی شہریوں کو لے کر پہلی انخلائی پرواز جمعہ کو تہران سے دہلی روانہ ہوگی، جس سے جموں و کشمیر کے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو بڑی راحت ملی ہے۔
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق تمام طلبہ کی باقاعدہ رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے اور ان کی ذاتی تفصیلات اور پاسپورٹس پہلے ہی ایران میں بھارتی سفارت خانے نے جمع کر لیے ہیں۔ طلبہ کے پہلے گروپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبح۸بجے تک انخلا کے لیے تیار رہیں۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ امکان ہے کہ گولستان یونیورسٹی کے طلبہ اور ایس بی یو ایم ایس و ٹی یو ایم ایس کے چند طلبہ پہلی پرواز کے ذریعے دہلی پہنچیں گے۔ حتمی مسافروں کی فہرست کی باضابطہ توثیق کے بعد آج رات جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بحالی اور انخلائی پروازوں کے آغاز سے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ میں پائی جانے والی شدید بے چینی میں نمایاں کمی آئی ہے، بالخصوص جموں و کشمیر میں، جہاں ایران میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث والدین سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
انخلائی کارروائی بھارتی حکام کی جانب سے سفارت خانے کے قریبی تال میل سے انجام دی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید پروازوں کی توقع ہے تاکہ تمام باقی ماندہ طلبہ کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔
طلبہ کے نمائندوں اور اہلِ خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ انخلائی عمل بلا تعطل اور محفوظ انداز میں جاری رہے گا، یہاں تک کہ ہر پھنسے ہوئے طالب علم کو گھر واپس پہنچا دیا جائے۔
دریں اثنا، بدھ کے روز وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کا فون موصول ہوا، جس میں ایران اور اس کے اطراف کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزارتِ خارجہ (ایم ای اے) نے بھارتی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت دی ہے۔ وزارت کے مطابق اس وقت ایران میں تقریباً ۱۰ہزار بھارتی شہری موجود ہیں۔
یہ سفری ایڈوائزری خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں جاری کی گئی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد مزید سنگین ہو گئی ہے۔ یہ دھمکیاں اس صورت میں دی گئی ہیں جب ایران ملک گیر مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کا سلسلہ جاری رکھے۔
یہ مظاہرے گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی کرنسی ریال کی تاریخی گراوٹ کے بعد شروع ہوئے تھے اور بعد ازاں ملک کے تمام۳۱صوبوں تک پھیل گئے۔ ابتدا میں یہ احتجاج معاشی بدحالی کے خلاف تھے، تاہم اب یہ وسیع تر سیاسی اصلاحات کے مطالبات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی حکام مظاہرین کو پھانسی دینے پر آگے بڑھے تو’انتہائی سخت کارروائی‘، بشمول بڑے پیمانے پر فضائی حملوں، کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے جواب میں ایران کی قیادت نے ملک کو ’جنگ کے لیے تیار‘ قرار دیا ہے اور کسی بھی حملے کی صورت میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ادھرجموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کی بدلتی ہوئی صورتحال اور وہاں موجود جموں و کشمیر کے شہریوں اور طلبا کے تحفظ کے بارے میں مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات کی۔
وزیر اعلیٰ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں  کہا’’میں نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر جی سے ایران کی بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بات کی،انہوں نے زمینی صورتحال کا اپنا جائزہ اور وہ منصوبے شیئر کئے جن پروزارت خارجہ کام کر رہی ہے ‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’میں ان کی اس یقین دہانی کے لیے شکر گزار ہوں کہ ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبا اور دیگر افراد کے مفادات اور جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے ’’۔
ایک اندازے کے مطابق ایران میں اس وقت۱۰ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہری بشمول طلبا موجود ہیں۔
دریں اثنا تہران میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک تازہ ایڈوائزری میں، تمام ہندوستانیوں بشمول طلبائ، زائرین، کاروباری افراد اور سیاحوں سے ، دستیاب سہولت کے ذریعہ ایران چھوڑنے کی تاکید کی ہے ۔
اس دوران ایران میں حالات تیزی سے خراب ہونے کے بعد وہاں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے اہل خانہ شدید اضطراب میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہوں نے حکومتِ ہند سے فوری اور منظم طور پر اپنے بچوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے ۔
والدین نے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالات ہر گزرتے لمحے کے ساتھ سنگین ہو رہے ہیں اور بچوں کی جانیں خطرے میں پڑتی جا رہی ہیں۔
والدین نے شدید پریشانی کے عالم میں کہا’’ ‘ہماری راتیں بے خوابی میں گزر رہی ہیں۔ نہ انٹرنیٹ ہے ، نہ پیسے بھیجنے کا راستہ اور نہ ہی فون کالیں لگ رہی ہیں۔‘‘
ایک اور والد نے کہا کہ یوکرین جنگ کے دوران جس طرح حکومتِ ہند نے طلبہ کا بڑے پیمانے پر انخلا کیا تھا، وہی امید آج ایران میں پھنسے بچوں کے لیے بھی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے یہ توقع رکھنا کہ وہ اپنے طور پر انخلا کا بندوبست کر لیں، عملاً ناممکن ہے کیونکہ نہ پیسے موجود ہیں، نہ سفری سہولیات اور نہ ہی رابطہ ممکن ہے ۔
ادھر تہران میں ہندستانی سفارتخانے نے۱۴جنوری کو اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں تمام ہندستانی شہریوں،جن میں طلبہ، زائرین، کاروباری افراد اور سیاح شامل ہیں، کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے ایران سے روانہ ہو جائیں کیونکہ ملک کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ۔
والدین کا کہنا ہے کہ پہلے یونیورسٹی ہاسٹلز سے کچھ پیغامات موصول ہوتے رہے تھے جن سے تسلی ہو جاتی تھی، مگر گزشتہ چند دنوں سے وہ سلسلہ بھی مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے ۔
ادھر جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھی مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر حالات مزید خراب ہوں تو ہنگامی انخلا کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جائے ۔
ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھویہامی کے مطابق، ایران کے مختلف صوبوں،تہران، اُرومیہ، شیراز، اصفہان اور مازندران میں تقریباً۲ہزارکشمیری طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔
کھویہامی نے کہا،’’والدین فون پر زار و قطار رو رہے ہیں۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سفارتخانے اور طلبہ کے درمیان 24×7 ہیلپ لائن قائم کی جائے اور ہنگامی صورتحال میں انخلا پلان تیار رکھا جائے ‘‘۔
والدین کا کہنا ہے کہ اب یقین دہانی کافی نہیں بلکہ عملی قدم اٹھانا ناگزیر ہے ۔ ایک والد نے کہا، ’’ہم صرف ایک ہی اپیل کرتے ہیں-ہمارے بچوں کو محفوظ واپس لایا جائے ‘‘۔
ایران میں تیزی سے بگڑتے حالات کے پیش نظر کشمیری والدین کی بے چینی ہر لمحہ بڑھتی جا رہی ہے اور ان کی ساری امیدیں حکومت ہند کی بروقت کارروائی سے وابستہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی داخلہ سیکریٹری کی ایل جی سنہا سے ملاقات

Next Post

بالی ووڈ اور کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

بالی ووڈ اور کشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.