ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کورٹ کی اجمیر شریف میں وزیر اعظم کی جانب سے ’چادر‘ پیش کرنے کے خلاف عرضیاں مسترد 

’چادر‘ پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس لیے یہ معاملہ غیر مؤثر  ہو چکا ہے‘یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کا فیصلہ عدالت کر سکتی ہو‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر: سپریم کورٹ نے پیر کے روز اجمیر میں واقع درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ پر وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری طور پر ’چادر‘ پیش کرنے یا ریاستی سرپرستی میں اعزازی رسومات کی روایت کے خلاف دائر ایک عرضی کو مسترد کر دیا۔
چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ چونکہ ’چادر‘ پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس لیے یہ معاملہ غیر مؤثر (انفروکچوئس) ہو چکا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کا فیصلہ عدالت کر سکتی ہو۔
عرضی گزاروں نے حکومتِ ہند، بشمول وزیر اعظم، کو اجمیر درگاہ میں سالانہ عرس کے موقع پر ’چادر‘ جیسی اعزازی رسومات ادا کرنے سے روکنے کی درخواست کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اس نوعیت کی کارروائیاں عوامی خواہشات، قومی خودمختاری اور بھارتی آئین کی روح کے منافی ہیں۔‘‘
اجمیر شریف درگاہ پر اعزازی ’چادر‘ پیش کرنے کی روایت ایک طویل عرصے سے چلی آ رہی ہے، جس کا آغاز۱۹۴۷میں پنڈت جواہر لال نہرو نے کیا تھا اور بعد کے تمام وزرائے اعظم نے اس روایت کو برقرار رکھا۔
یہ درخواست جتیندر سنگھ، صدر وشوا ویدک سناتن سنگھ، اور وشنو گپتا، قومی صدر ہندو سینا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ اس مفادِ عامہ کی عرضی میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کو دی جانے والی ’’ریاستی سرپرستی، سرکاری اعزازات اور علامتی اعتراف‘‘ کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عرضی میں تاریخی حوالوں کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ معین الدین چشتیؒ بارہویں صدی میں شہاب الدین غوری کی یلغار کے دوران ہندوستان آئے اور غیر ملکی فتوحات اور تبدیلیٔ مذہب کی مہمات سے وابستہ تھے، جبکہ ان کی درگاہ کو بہت بعد میں ادارہ جاتی شکل دی گئی۔
عرضی میں کہا گیا، ’’تاریخی ریکارڈ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معین الدین چشتیؒ ان غیر ملکی حملوں سے وابستہ تھے جن کے نتیجے میں دہلی اور اجمیر فتح کیے گئے اور مقامی آبادی کو بڑے پیمانے پر محکوم بنایا گیا اور تبدیلیٔ مذہب پر مجبور کیا گیا۔ یہ اقدامات بھارت کی خودمختاری، وقار اور تہذیبی اقدار کے سراسر منافی ہیں۔ ایسی شخصیت کو اعزازی خراجِ عقیدت پیش کرنا آئین کے دیباچے میں درج انصاف، آزادی، مساوات اور قومی یکجہتی جیسی اقدار کو کمزور کرتا ہے اور عوامی خواہشات کو نظر انداز کرتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندر بل میں وی پی این استعمال کرنے والے۱۱ ؍افراد کے خلاف کارروائی

Next Post

’۲۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
’۲۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان‘

’۲۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.