واشنگٹن//
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکنن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں کمیونٹی میں تقسیم دیکھنے میں آئی جس کے باعث بعض افراد سنیچر اور بعض آج (اتوار) کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔
،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔