جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندپاک کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

دونوں میں قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہندپاک کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: ہندوستان اور پاکستان نے جمعرات کے روز اپنی اپنی جوہری تنصیبات کے علاوہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا۔

وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تبادلہ نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے ذریعے انجام پایا۔ وزارت کے مطابق ان فہرستوں میں وہ جوہری تنصیبات شامل ہوتی ہیں، جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری تنصیبات پر حملے کی روک تھام سے متعلق معاہدے کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور کے بعد دونوں ممالک نے پہلی مرتبہ جوہری تنصیبات کی فہرستیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک نے اس معاہدے پر ۳۱دسمبر۱۹۸۸کو دستخط کیے تھے ‘ جو۲۷ جنوری۱۹۹۱سے نافذ العمل ہے ۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان اور پاکستان ہر کیلنڈر سال کی یکم جنوری کو ایک دوسرے کو ان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں، جو اس معاہدے کے تحت شامل ہوتی ہیں۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کی فہرستوں کا مسلسل۳۵واں تبادلہ ہے ۔ دونوں ممالک نے پہلی مرتبہ یکم جنوری۱۹۹۲ کو ان فہرستوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کیا تھا۔

ادھردونوں نے جمعرات کے روز ایک دوسرے کی جیلوں میں بند قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ قیدیوں کی فہرستوں کا یہ تبادلہ۲۰۰۸کے دوطرفہ قونصلر رابطہ معاہدے کے تحت نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے ذریعے انجام پایا۔

ہندوستان نے اپنی جیلوں میں قید۳۹۱ سویلین قیدیوں اور۳۳ماہی گیروں کی تفصیلات پاکستان کے ساتھ شیئر کی ہیں، جو پاکستانی شہری ہیں یا پاکستانی تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید۵۸سویلین قیدیوں اور۱۹۹ماہی گیروں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جو ہندوستانی شہری ہیں یا ہندوستانی تصور کیے جاتے ہیں۔

ہندوستان نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی جیلوں میں قید سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں سمیت جلد از جلد رہا کر کے وطن واپس بھیجا جائے نیز لاپتہ ہندوستانی دفاعی اہلکاروں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

پاکستان سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ سزا پوری کر چکے۱۶۷ہندوستانی ماہی گیروں اور سویلین قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔

اس کے علاوہ ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ اس کی تحویل میں موجود ایسے۳۵سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کو، جو ہندوستانی شہری ہیں یا ہندوستانی تصور کیے جاتے ہیں اور جنہیں تاحال قونصلر سہولت فراہم نہیں کی گئی، فوری طور پر قونصلر رسائی دی جائے ۔ ہندوستان نے پاکستان حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ رہائی اور وطن واپسی تک تمام ہندوستانی اور ہندوستانی تصور کیے جانے والے سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کی سلامتی، تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے ۔

ہندوستان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں سال۲۰۱۴سے اب تک پاکستان سے۲۶۶۱ہندوستانی ماہی گیر اور۷۱ہندوستانی سویلین قیدی وطن واپس لائے جا چکے ہیں، جن میں سال۲۰۲۳سے اب تک وطن واپس لائے گئے۵۰۰ہندوستانی ماہی گیر اور۱۳ہندوستانی سویلین قیدی شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر حکومت کی مدت جھوٹوں کی داستان‘انتخابی وعدے ہوا ہو گئے:سجاد

Next Post

سیاحتی مقامات پر برفباری کے ساتھ نئے سال کا استقبال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سیاحتی مقامات پر برفباری کے ساتھ نئے سال کا استقبال

سیاحتی مقامات پر برفباری کے ساتھ نئے سال کا استقبال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.