ٹیراسا// ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے پول بی میں تیسرے نمبر پر رہنے کے بعدکوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اتوار کو اسپین سے مقابلہ کرے گی۔
گول کیپر سویتا کی کپتانی میں، ہندوستان نے راونڈ رابن لیگ میں انگلینڈ (1-1) اور چین (1-1) کے ساتھ ڈرا کھیلا، حالانکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسے 3-4 سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اب ہندوستان کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اسپین کے ٹریسا میں ہونے والے کراس اوور میچ میں میزبان اسپین پرجیت درج کرنی ہوگی۔
اپنی اب تک کی ورلڈ کپ مہم کے بارے میں سویتا نے کہا، "ہمیں معلوم تھا کہ پول میچ بہت مشکل ہونے والے ہیں۔ ہم نے ڈٹ کرمقابلہ کیا اور ہار نہیں مانی، لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ہم ان نتائج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے آنے والے میچ پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہم ابھی بھی مقابلے میں ہیں اور کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنا سب کچھ دیں گے۔
دریں اثنا نائب کپتان دیپ گریس ایکا نے کہا کہ ٹیم کو اپنے کھیل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنے آخری تین میچوں میں اوربہتر کھیل سکتے تھے۔ ہم نے پول مرحلے میں کئی مواقع بنائے، خاص طور پر آخری میچ میں، لیکن ہم انہیں گول میں تبدیل نہیں کر سکے۔ ہمیں اپنی تبدیلی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے”۔ آخر میں ہربات مواقع کو گول میں تبدیل کرنے پر آجاتی ہے۔”
اسپین پول اسٹیج میں دوجیت اورایک ہارکے بعد ہندوستان کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کناڈا کے خلاف 4-1 کی جیت کے ساتھ کیاتھا، لیکن وہ ارجنٹینا کے خلاف دوسرا میچ 1-4 سے ہار گئے تھے۔ میزبان ٹیم نے تیسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے کوریا کو 4-1 سے ہرا کر پول سی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔