نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے مسٹر گاندھی نے کہا ’’سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پر، جنہوں نے ہندوستان جاپان تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، حملے کے بارے میں سن کافی دکھ ہوا، میں اس کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ میری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ میرے دوست اور جاپان کے سابق وزیر اعظم آبے پر افسوسناک حملے کی خبر سے گہرا صدمہ پہنچا۔ میں مسٹر آبے اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں، میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہے۔