ساؤتھمپٹن// آل راؤنڈر ہاردک نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 51 رن بنانے کے علاوہ چار وکٹ لے کر یوراج سنگھ کا کارنامہ دہرایا۔
یوراج کے بعد ہاردک ہی ایک ایسے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹی 20 میچ میں 50 رن بنانے کے ساتھ ساتھ چار وکٹ بھی لئے۔
ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے 2018 سے 2020 تک کرکٹ سے دور تھے۔ اس دوران ان کے کیرئیر پر کئی سوالات اٹھے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ان کا کیریئر زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔ کیا وہ پرانے ہاردک بن سکیں گے؟ کیا وہ چوٹ سے پاک رہ سکتے ہیں؟ کیا وہ بولنگ کر سکتے ہیں؟ اگرہاں توکیا وہ اپنی رفتار اورمیان پر اپنی پرانی شدت کودوبارہ واپس لا سکتے ہیں؟
پھر آئی پی ایل 2022 کے آغاز میں آپ نے سوچا کہ وہ کپتانی کے دباؤ کو کیسے سنبھال پائیں گے اور اپنے کھیل کوکیسے آگے بڑھاسکیں گے؟
سیزن کے آغاز میں آپ نے دوبارہ سوچا کہ کیا وہ گجرات ٹائٹنز کے بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے اضافی دباؤ لے رہے ہیں اور بیٹنگ آرڈر کے تمام کام خود کر رہے ہیں۔ وہ نمبرتین اور چارپر بلے بازی کرتے ہوئے اننگ ختم ہونے تک بلے بازی کررہے تھے۔ مجموعی طورپرایک کھلاڑی پوری ذمہ داری کے ساتھ ایک ساتھ بہت سے کام کرنا چاہ رہاتھا۔
ہاردک نے جمعہ کو زبردست کھیل کامظاہرہ کیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان کے لیے مشکل ترین میچوں میں سے ایک تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس فارمیٹ میں بہت اچھی ہے۔ اس میچ میں ہاردک نے پہلے نصف سنچری بنائی اور پھر چار وکٹ لیے۔ اس سے قبل ایک ہی میچ میں 50 رن بناتے ہوئے چار وکٹ لینے کا کارنامہ صرف یوراج سنگھ نے انجام دیاتھا۔