پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اتراکھنڈ میں جنگلی جانوروں کے حملے روکنے کے اقدامات کرنے کا لوک سبھا میں مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-06
in قومی خبریں
A A
بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 5 دسمبر (یواین آئی) اتراکھنڈ میں تیندوؤں اور ریچھوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو لوک سبھا میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ماہرین کی ٹیمیں بھیجی جائیں، حملوں کی وجوہات کی جانچ کی جائے اور حملہ آور جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے خصوصی پنجروں کا انتظام کیا جائے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے انیل بلّونی نے وقفئہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دنوں تیندوؤں کے حملوں میں تین افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریچھوں کے حملے بھی اچانک بڑھ گئے ہیں۔ ان کے مطابق شیر کے خوف سے شام ہوتے ہی پہاڑی علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال ہو جاتی ہے ۔ جنگلی جانوروں کے ڈر سے لوگوں نے بچوں کو اسکول بھیجنا بھی بند کر دیا ہے کیونکہ شیر بچوں کو آسان شکار سمجھ کر اکثر ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مسٹر بلونی نے وزارتِ جنگلات سے مطالبہ کیا کہ حملہ آور جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ جنگلات کو نئے پنجرے فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر ماہرین کی ٹیمیں بھیج کر معلوم کرنا چاہیے کہ آخر حالیہ دنوں میں جنگلی جانوروں کے حملے کیوں بڑھ گئے ہیں۔ ایوان میں موجود ماحولیات و جنگلات کے وزیرِ بھوپندر یادو سے انہوں نے درخواست کی کہ وہ فوری ماہرین کی ٹیم بھیج کر اس مسئلے کے اسباب کی جانچ کرائیں اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر اس بحران کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دیں۔
سماج وادی پارٹی کے لکشمی کانت نشاد نے کارپوریشن کے ملازمین کو ملنے والی پنشن کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان ملازمین کو بہت کم پنشن دی جا رہی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور دیگر کارپوریشنوں کے ملازمین کو بھی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح مناسب پنشن دی جائے ۔
کانگریس کی منی بین نگاجی ٹھاکرے نے کسانوں کو یوریا کھاد کی کمی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ان کے علاقے میں کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کسانوں کو مناسب مقدار میں یوریا فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کھاد کے لیے کسانوں کو غیر ضروری پریشانی نہ اٹھانی پڑے ۔
کانگریس کے ہی سالینگ اے سنگما نے کہا کہ ایچ آئی وی کے علاج اور اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو اسپتالوں میں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے متاثرہ افراد کی باز آباد کاری کے لیے حکومت کو ہر ضلع میں دو یا تین باز آبادکاری کے مراکز قائم کرنے چاہئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسافروں سے انڈیگو کا اظہار معذرت، 15 دسمبر تک ٹکٹ کی منسوخی پر مکمل رقم واپسی کی پیشکش

Next Post

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.