پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

میرٹ کو نظرانداز کرکے مذہب کی بنیاد پر نشستوں کی تقسیم کا مطالبہ غلط

ایسی چیزیں نہیں ہو نی چاہئیں ‘اس سے پورے ملک کا ماحول خراب ہو گا :محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

کٹرا/جموں/۵ دسمبر
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ تعلیم میں میرٹ کو نظرانداز کرنا اور مذہب کی بنیاد پر نشستوں کی تقسیم کا مطالبہ غلط ہے اور یہ جموں و کشمیر اور پورے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچائے گا۔
یہ سیاسی تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب سری ماتا ویشنودیوی میڈیکل کالج نے اس ماہ کے اوائل میں نیٹ میرٹ لسٹ کے ذریعے داخلے مکمل کیے، اور کالج نے ۵۰ رکنی ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کیلئے ۴۲ مسلم طلبہ کو داخلہ دیا، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کشمیر سے تھا۔ اس کے علاوہ، جموں کے سات ہندو طلبہ اور ایک سکھ کو داخلہ ملا۔
جموںکشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (جے کے بی او پی ای ای) نے ان طلبہ کو جموں کے کٹرا علاقے میں سری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈ کے زیر انتظام اس میڈیکل کالج میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔
محبوبہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’تعلیم میں میرٹ کو نظرانداز کرنا اور مذہب کی بنیاد پر نشستوں کی تقسیم کا مطالبہ بہت غلط ہے۔ ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔یہ نہ صرف جموں و کشمیر کے ماحول کو خراب کریں گی بلکہ پورے ملک کو متاثر کریں گی۔ اگر یہ یہاں شروع ہوا تو یہ دیگر حصوں تک بھی پھیل جائے گا‘‘۔
پی ڈی پی صدر، جو سری نگر سے وندے بھارت ٹرین کے ذریعے کٹرا ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، نے کہا کہ مذہبی بنیاد پر نشستوں کی الاٹمنٹ کے مطالبے کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ماتا ویشنودیوی اور بابا غلام شاہ یونیورسٹیوں کی تجویز پیش کی گئی تھی تو مقامی نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور خطے کے باہر سے طلبہ کو راغب کرنے کے تصور کے ساتھ زمین الاٹ کی گئی تھی۔
محبوبہ نے کہا’’خیال سادہ تھا … جس کے پاس میرٹ ہو گا وہ داخلہ پائے گا۔ ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے، جبکہ بابا غلام شاہ یونیورسٹی کو کچھ مشکلات درپیش ہیں‘‘۔داخلوں پر جاری تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’یہ مکمل طور پر غلط ہے۔جموں و کشمیر سب کا ہے۔ جموں ہمیشہ اس جگہ کے طور پر جانا جاتا رہا ہے جہاں شیر اور بکری ایک ہی دریا سے پانی پی سکتے ہیں‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں رہنے کا انتخاب کر چکے ہیں اور انہوں نے تقسیم پیدا کرنے والے مسائل پر تشویش ظاہر کی۔
کئی تنظیموں نے جموں اور دیگر مقامات پر اس میڈیکل کالج میں مسلم طلبہ کی اکثریت کو ایم بی بی ایس نشستیں دیے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ وہ الزام لگا رہے ہیں کہ اس تعلیمی ادارے کے خلاف ایک بڑی سازش ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اپنے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین میں سفر کرنا ایک اچھا تجربہ تھا۔انہوں نے کہا’’یہ ایک خوبصورت سفر تھا۔ کٹرا ماتا ویشنودیوی کا آستانہ ہے۔ میں اپنے کالج کے دنوں میں بھی یہاں آتی تھی۔ایجنسیز‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرمائی تعطیلات کے دوران امتحاناتنہ لئے جائیں: محکمہ اعلیٰ تعلیم کی ہدایت

Next Post

سکمزکا ۴۳واں یوم تاسیس:انسٹچوٹ کی انتظامیہ بڑا پروجیکٹ پیش کرے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’جموںکشمیر کی نمائندگی کیلئے کئی کہنہ مشق رہنما دہلی بھیجے‘

سکمزکا ۴۳واں یوم تاسیس:انسٹچوٹ کی انتظامیہ بڑا پروجیکٹ پیش کرے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.