منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مختار عباس نقوی کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-07
in اہم ترین
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//(ویب ڈیسک)
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے‘جسے صدر ہند نے منظور کیا ہے۔ مودی حکومت میں وہ مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد نقوی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔
کہا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی نے کابینہ کی میٹنگ میں نقوی کی تعریف کی تھی، اس کے بعد استعفیٰ دینے سے مختلف طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مختار عباس نقوی کی راجیہ سبھا کی مدت جمعرات (۷ جولائی) کو ختم ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں بی جے پی نے انہیں امیدوار نہیں بنایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ پارٹی انہیں نیا عہدہ سونپ سکتی ہے۔
مختار عباس نقوی مرکز کی مودی حکومت میں واحد مسلم چہرہ تھے۔ نیز نقوی اور راج ناتھ سنگھ پی ایم مودی کی حکومت میں صرف دو ایسے وزیر ہیں، جو اٹل بہاری واجپائی کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں بھی تھے۔وہیں بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کے لیے اقلیتی برادری کے نمائندے پر غور کر رہی ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب بی جے پی کو نوپور شرما کے نازیبا تبصرے کی وجہ سے عالمی سطح پر خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد ۱۰؍ اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ نائب صدر کے عہدے کیلئے نامزدگی کی آخری تاریخ۱۹ جولائی ہے۔ انتخابات ۶؍ اگست کو ہوں گے۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، سابق مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ بھی نائب صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
بی جے پی نے اوڈیشہ کی قبائلی رہنما دروپدی مرمو کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

Next Post

گپکار الائنس زائد المعیاد انجکشن ہے :بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

گپکار الائنس زائد المعیاد انجکشن ہے :بی جے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.