نئی دہلی// رواں مالی سال میں 16 مارچ تک براہ راست ٹیکس کی وصولی 1363038.3 کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جمع کیے گئے 918430.5 کروڑ روپے کے مقابلے میں 48.41 فیصد زیادہ ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ 16 مارچ تک جمع کیا گیا خالص براہ راست ٹیکس مالی سال 20-2019 میں جمع کیے گئے 956550.3 کروڑ روپے سے 42.50 فیصد زیادہ ہے۔16 مارچ تک مجموعی طور پر 1363038.3 کروڑ روپے کا براہ راست ٹیکس جمع کیا گیا۔
16 مارچ تک مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی 15503642.2 کروڑ روپے رہی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1120638.6 کروڑ روپے تھی۔ سال 2019-20 میں یہ 1134706.3 کروڑ روپے تھا۔رواں مالی سال میں 16 مارچ تک مجموعی طور پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی 662896.3 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جمع کیے گئے 440281.4 کروڑ روپے کے مقابلے میں 50.56 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال میں 187325.9 کروڑ روپے کے ریفنڈ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
(یو این آئی)