نئی دہلی//
سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر وریندر سہواگ کی جانب سے انگلینڈ ٹیم کے سینئر رکن جیمز اینڈرسن کو بزرگ کہنا مہنگا پڑ گیا۔
ایجبسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جب رویندر جادیجا 10 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو اس وقت ان کا کیچ اینڈرسن کی جانب گیا لیکن گیند کی بلندی زیادہ ہونے کی وجہ سے فاسٹ بولر اس کیچ کو پکڑ نہیں پائے۔
کیچ کے چھوٹتے ہی کمنٹری پینل میں موجود وریندر سہواگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بزرگ‘ اینڈرسن نے کیچ چھوڑ دیا۔
جب یہ کیچ ری پلے میں دکھایا گیا تو اس پر بھی وریندر سہواگ نے جیمز اینڈرسن کو بزرگ کہہ کر پکارا۔ ان کے اس تبصرے پر کرکٹ شائقین کی جانب سے نہ ختم ہونے والی تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔