بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

او آئی سی اجلاس میں حریت کو شرکت کی دعوت پراعتراض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-17
in تازہ تریں
A A
او آئی سی اجلاس میں حریت کو شرکت کی دعوت پراعتراض
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

نئی دہلی/۱۷مارچ
ہندوستان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ اجلاس کیلئے حریت کانفرنس کو مدعو کرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جمعرات کے روز تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ او آئی سی سے دہشت گردی اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں شامل دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں کرتاہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ او آئی سی دیگر اہم ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ایک رکن کے سیاسی ایجنڈے سے رہنمائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے جنون کا ذکرکرتے ہوئے یہ بات کہی۔
باغچی نے کہا’’ہم نے ہندوستان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ذریعہ، مجھے لگتا ہے ‘ کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر کو، اسلام آباد میں۲۳۔۲۲مارچ کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے۴۸ویں اجلاس میں حصہ لینے کیلئے دی گئی دعوت کے بارے میں دیکھا ہے ‘‘۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’حکومت ہند اس طرح کے اقدامات پر بہت سنجیدہ نظریہ رکھتی ہے جس کا مقصد بالواسطہ طور پر ہندوستان کے اتحاد کو تباہ کرنا اور ہماری خودمختاری نیزعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنا ہے‘‘ ۔
باغچی نے کہا’’ہم او آئی سی سے دہشت گردی اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں رکھتے ہیں۔ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ او آئی سی دیگر اہم ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ دینے کے بجائے کسی ایک رکن کے سیاسی ایجنڈے سے رہنمائی لیتی ہے ‘‘۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’ہم نے بار بار او آئی سی سے ہندوستان کے داخلی معاملات پر تبصروں کیلئے ذاتی مفادات کو اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے گریزکرنے کی اپیل کی ہے ‘‘۔
پاکستان نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو اسلام آباد میں آئندہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں بطور’اعزازی مہمان‘ شرکت کی دعوت دی ہے ۔
تقریباً۵۷ممالک کے اوآئی سی کے کم ازکم۴۸وزرائے خارجہ نے اب تک اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ۔تین ماہ میں پاکستان کی جانب سے منعقدہ او آئی سی کا یہ دوسرا اجلاس ہے ۔
دسمبر۲۰۲۱میں‘ پاکستان نے افغانستان پر او آئی سی کے ایک غیر معمولی اجلاس کی میزبانی بھی کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں آتشزدگی، چار رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

Next Post

آگ سے متاثرین کی امداد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آگ سے متاثرین کی امداد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.