ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

آگ سے متاثرین کی امداد

زکوٰۃ فنڈ قائم ہوتا تو کوئی آنکھ نم نہ رہتی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-18
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

اگر چہ فوری طور سے اعداد وشمارات دستیاب نہیں لیکن اس بات سے انکار کی گنجائش نہیں کہ آگ کی وارداتوں میں جو اضافہ دیکھنے میںآرہا ہے اس نے عوام وخاص کو تقریباً حواس باختہ کردیاہے۔
آگ کی ہر واردات کو شارٹ سرکٹ‘ کا شاخسانہ قراردیاجارہاہے لیکن آگ کی ہر واردات شارٹ سرکٹ کا ہی نتیجہ نہیں ، وثوق سے تو کچھ کہنا مشکل ہے البتہ تخریب، غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ طرزعمل کوخارج از بحث بھی قرارنہیں دیاجاسکتاہے ۔
ہرواردات نہ صرف گھروں کے گھروں کو سڑک پر لاکھڑا کردیتی ہے بلکہ عمر بھرکے اثاثوں، املاک اور سب سے بڑھ کر آنکھوں میں سجائے خوابوں کو بھی زمین بوس کررکھتی ہے۔ آسرا چھن جائے تو یوں محسوس ہوجاتا ہے کہ جیسے زندگی ہی چھن گئی ہے جبکہ اکھرٹی سانسوں کو سنبھالنا مشکل بن جاتاہے۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ متاثرہ کنبے جب بے گھر ہوکر سڑک پرآجاتے ہیں توا ن کیلئے زندگی کا باقی ماندہ سفر طے کرنا اور وہ بھی کھلی چھت کے نیچے دشوار گذاربن جاتا ہے۔
حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران کشمیرکے کئی علاقوں میںآگ کی بھیانک وارداتیں رونما ہوئی جن میں درجنوں گھرانے اور خاندان متاثر ہوئے، وہ اپنے عمر بھر کے اثاثوں سے محروم ہوگئے۔ اس کا اندازہ اس وقت ہوجاتا ہے کہ جب سینہ کوبی اور ماتم کرتے گھر کے مکین سڑک پر اپنی اس بے بسی پر روتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر مکین لوگوں اور انتظامیہ سے انسانیت اور ہمدردانہ جذبے کے ناطے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ مدد تو آتی ہے لیکن اس قدر نہیں کہ وہ اپنے لئے نیا مسکن تعمیر کرسکیں۔
انتظامیہ، ریڈ کراس وغیرہ کی جانب سے چند کمبل، کچھ برتن، کچھ کلو غذائی اجناس اور کچھ نقدی توادا کی جاتی ہے لیکن گہرائی سے دیکھا جائے تو یہ راحتی اقدام وقتی ہے دائمی نہیں ہے اور نہ ہی یہ امداد متاثرین کے کسی زخم پر مرہم رکھ سکتی ہے۔ بُنیادی وجہ یہ ہے کہ جموں وکشمیر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ نامی سرکاری ادارہ تو موجود ہے لیکن یہ ادارہ آگ ایسی وارداتوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے نہیں اور نہ ہی حکومت کے پاس کوئی مخصوص ادارہ ہے۔ ریلیف اینڈ بحالیات کے نام سے بھی ایک ادارہ کام کررہاہے لیکن اس ادارہ کو آج تک آگ سے متاثرہ کسی کنبہ کی مدد کرتے نہ دیکھاگیا ہے اور نہ سنا گیا ہے۔
سوسائٹی کے حوالہ سے نگاہ دوڑائی جائے توکشمیر میں صاحب ثروت لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر چہ کئی رضاکار تنظیمیں اور کچھ فلاحی ادارے ایسے ناگہانی آفات کے وقت آگے بڑھ کر متاثرین کی ڈھارس بھی بندھاتے ہیں اور مدد بھی کرتے ہیں لیکن چھت دینے کیلئے بھاری سرمایہ کاری درکا ہے لیکن ان فلاحی اداروں کے پاس اس قدر وسائل دستیاب نہیں ہے۔ کشمیر کا سماج شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات کے حوالہ سے زرکثیر صرف کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ یا عیب نہیں محسوس کرتا لیکن ناگہانی آفات سے نمٹنے اور متاثرین کی مدد کیلئے سوسائٹی تیارنہیں۔ یہ ایک ایسا پہلو ہے جس کا تعلق براہ راست معاشرتی بے اعتنائی اور بے حسی سے ہے۔
اگر زکوٰۃ ہی کی رقم کسی ایک مرکز پر جمع کرلی جائے تو ایک ہمالیہ کے برابر خزانہ کو وجود بخشا جاسکتا ہے۔ لیکن زکوٰۃ جمع کرنے کے حوالہ سے بھی کوئی مرکزی نظم ونسق نہیں ہے۔ کشمیرکی ایک اور بدقسمتی یابدبختی یہ بھی ہے کہ ہمارے علمائے کرام اپنی نشستوں میں بیٹھ کر بہت سارے معاملات پر اپنی تشویشیات اور فکر مندی کا بڑھ چڑھ کر اظہار تو کرتے ہیں لیکن ہر پر تشویش معاملے میں ان کی طر ف سے عمل کا گہرا فقدان ہے۔
سول سوسائٹی بحیثیت مجموعی سنجیدہ نہیں۔ بہت سارے معاشرتی معاملات ایسے ہیں جو اصلاح احوال اور توجہ کے ساتھ ساتھ حل تلاش کرنے کی سمت میں سنجیدگی کا تقاضہ کررہے ہیں۔ ایسا محسوس ہورہاہے کہ سماج کا ہر طبقہ یہ کہکر اپنے قدم آگے بڑھاتا نظر آرہاہے کہ ’’مجھے اور بھی کام ہے پیچھے آنے والا وہ توجہ دے گا……‘‘کیوں بے اعتنائی کا کشمیر کا یہ کارروان آگے بڑھتا ہی چلا جارہاہے اور پیچھے مڑ کر اپنی بے اعتنائی کے مضمرات کا احساس ذرہ بھر نہیں کررہاہے۔
ہم کشمیر ی بحیثیت مجموعی تماشہ بین ہیں، مختلف معاملات کے حوالہ سے تماشہ بھی بن رہے ہیں اور دوسروں کا بھی تماشہ بنتے دیکھے رہے ہیں۔ غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ دارانہ طرزعمل غالباً ڈی این اے میں ہے۔ سرمایہ دار طبقہ اپنے سرمایہ میں اضافہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاکر لاکھوں کروڑوں کی رشوت کو پیش کرتا ہے لیکن سماجی بہبود کے کاموں میں اپنی حصہ داری کے لئے تیارنہیں۔ لیکن ان کے برعکس ہمارے ہی معاشرے میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جن کے ہاتھ میں سرمایہ تو نہیں لیکن ان کے دل اور قلوب خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ وہ ضرورت مند بیماروں کو اپنا خون دے کران کی زندگیاں بھی بچالیتا ہے اور آگ اور کسی اور ناگہانی آفت کے وقت اپنی زندگیوں کی پروا کئے بغیر زندگیوں کو بچا بھی لیتے ہیں۔
بہرحال اپنے آپ او رمعاشرے کی خامیوں، کوتاہیوں ، لغزشوں اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی نشاندہی کرکے خود بھی اچھا محسوس نہیں ہورہاہے لیکن معاشرتی سطح پر اصلاح احوال کے لئے کچھ زہر کے گھونٹ کبھی کبھار پینا اور پلاناہی پڑتے ہیں۔ پھر یہ بھی تو زمینی سچ ہے کہ زہر ہلاہل کو قند نہیں کہاجاسکتا بلکہ ایسے کرنے والے اور کہنے والے کو ریاکار ہی تصور کیاجاسکتاہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

او آئی سی اجلاس میں حریت کو شرکت کی دعوت پراعتراض

Next Post

سیاست میں کچھ مستقل نہیں …!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سیاست میں کچھ مستقل نہیں …!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.