جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اسمبلی کے اسپیکر نے ضلعی انتظامیہ کپواڑہ کو آڑے ہاتھوں لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in مقامی خبریں
A A
سینئر این سی لیڈرعبدالرحیم راتھر کو جموں کشمیر اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر/۲۳؍اکتوبر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے جمعرات کے روز ایوان میں اْس وقت سخت برہمی کا اظہار کیا جب معلوم ہوا کہ سابق ایم ایل اے لنگیٹ، محمد سلطان پنڈت پوری کا نام اسمبلی کی تعزیتی فہرست سے غائب ہے۔
ایوان میں تعزیتی قرارداد کے دوران اسپیکر نے ضلع انتظامیہ کپوارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث اسمبلی سیکریٹریٹ کو سلطان پنڈت پوری کے انتقال سے متعلق بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔
اسپیکر نے واضح الفاظ میں کہا:’ یہ نہایت غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ ضلع انتظامیہ کپواڑہ نے اسمبلی سیکریٹریٹ کو سابق رکنِ اسمبلی کے انتقال کی اطلاع دینے میں غفلت برتی، جو قابلِ افسوس ہے۔‘
راتھر نے کہا کہ اسمبلی کا یہ فریضہ ہے کہ وہ ان تمام سابق عوامی نمائندوں کو خراج عقیدت پیش کرے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ عوامی خدمت کے لیے وقف کیا۔ یہ ایوان اْن شخصیات کا احترام کرتا ہے جنہوں نے ریاست کی جمہوری تاریخ میں اپنا کردار ادا کیا۔
اسپیکر راتھر نے ہدایت دی کہ آئندہ اس نوعیت کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو یہ ہدایت دی جائے گی کہ وہ ہر سابق رکن اسمبلی، وزیر یا عوامی نمائندے کے انتقال کی اطلاع فوری طور پر اسمبلی سیکریٹریٹ کو فراہم کریں تاکہ اْنہیں باضابطہ طور پر ایوان میں یاد کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اجلاس کے دوران اسی مسئلے پر اظہار افسوس کیا تھا اور اسپیکر سے اپیل کی تھی کہ وہ سلطان پنڈت پوری کے نام کے حذف ہونے پر وضاحت طلب کریں۔
ایوان میں موجود دیگر اراکین نے بھی اسپیکر کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوتاہی نہ صرف انتظامی ناکامی ہے بلکہ عوامی نمائندوں کے تئیں بے احترامی کے مترادف ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہے: فاروق عبداللہ

Next Post

اسمبلی سیشن کے دوران لوگوں کو در پیش اہم مسائل کو اٹھایا جائے گا: سنیل شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی

اسمبلی سیشن کے دوران لوگوں کو در پیش اہم مسائل کو اٹھایا جائے گا: سنیل شرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.