ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہے: فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے امکانات کم ہیں:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سرینگر/۲۳؍ اکتوبر
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلے میں کانگریس حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کی حمایت کر رہی ہے، جو ایک روز بعد ہونے والے ہیں۔
اتحادی جماعتوں کے درمیان اس وقت اختلافات سامنے آئے جب کانگریس نے نیشنل کانفرنس پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی کو ایک محفوظ نشست دینے کے وعدے سے انحراف کیا ہے۔ بدھ کے روز کانگریس نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے طلب کیے گئے اتحادی اراکینِ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔
فاروق عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’کانگریس ہمارے ساتھ ہے اور ہماری حمایت کرتی ہے۔‘‘
ان سے پوچھا گیا کہ نیشنل کانفرنس کے اتحادی ہونے کے باوجود کانگریس نے ابھی تک باضابطہ طور پر حمایت کا اعلان کیوں نہیں کیا، تو عبداللہ نے اعتماد سے جواب دیا کہ کانگریس ساتھ ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود راجیہ سبھا انتخابات میں امیدوار کیوں نہیں بنے، تو ۴۵ سالہ سیاسی کیریئر میں ۲۲سال پارلیمنٹ کے رکن رہنے والے عبداللہ نے کہا، ’’میں نے پارلیمنٹ بہت کر لی۔ اب مجھے اپنے گھر ‘جموں و کشمیر کا خیال رکھنا ہے۔ جب گھر خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال ہوگا۔ ہمیں اپنے گھر کو مضبوط بنانا ہے، اس کی مشکلات دور کرنی ہیں، اور لوگوں کو راحت پہنچانی ہے، یہی ہمارا مقصد ہے۔‘‘
نیشنل کانفرنس کے صدر نے مزید کہا کہ اب وقت نوجوانوں کا ہے۔ ’’اب نوجوان پارلیمنٹ جائیں گے، وہ وہاں جا کر ہماری مشکلات بیان کریں گے۔ ہمارے ارکانِ پارلیمنٹ صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ہوتے ہیں۔ انہیں ملک کے مسائل پر بھی بات کرنی ہے‘‘۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے عوام سے خریداری سے قبل ’’حلال سرٹیفیکیشن‘‘ چیک کرنے کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا، ’’یہ یوپی کے عوام کا معاملہ ہے، آپ کو یہ سوال ان سے پوچھنا چاہیے۔ اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ فیصلہ یوپی کے لوگ خود کریں۔‘‘
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، ’’بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں اتحاد اور تنوع ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ جب تک ہم تنوع کو مضبوط کرتے رہیں گے، بھارت مضبوط رہے گا۔ وقت کے ساتھ سب بدلتا ہے، کوئی حکومت ہمیشہ کے لیے نہیں رہتی۔ ان کے جانے کا وقت بھی آئے گا۔ ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہیے، صبر و برداشت رکھنا چاہیے۔ جب تک ہم صبر سے کام لیں گے، سب ٹھیک رہے گا۔ خدا سب کا ہے، چاہے کوئی بھی مذہب ہو‘ یہی خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے جو اس نے بھارت کو دی ہے۔‘‘
امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر تبصرہ کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ انہیں واپس لیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا، ’’دیکھو، امریکہ نے ہم پر کتنا زیادہ ٹیکس لگا دیا ہے۔ یہ کیا ہے؟ کیا ہم دنیا کو تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ میں ٹرمپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ اسے واپس لے لو اور آگے بڑھو، یہ سوچ کر کہ جس خدا نے تمہیں طاقت دی ہے، وہی خدا یہ طاقت واپس بھی لے سکتا ہے۔‘‘
این سی صدر نے مزید کہا، ’’دیکھو، برطانوی سلطنت کہاں گئی؟ فارسی سلطنت، رومن سلطنت یا روسی سلطنت کہاں ہیں؟ سب ختم ہو گئیں۔ ہر سلطنت اس وقت تباہ ہوتی ہے جب اس کے اندر تکبر اپنی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔‘‘
بجلی کے اسمارٹ میٹروں کی تنصیب پر عوامی ناراضگی کے سوال پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ حکومت کروڑوں روپے کی بجلی خریدتی ہے، اس لیے انہیں بجلی کا محتاط استعمال کرنا چاہیے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وحید پرہ کی اسپیکر سے وقف کی خارج کردہ قرارداد پر نظر ثانی کرنے کی اپیل

Next Post

اسمبلی کے اسپیکر نے ضلعی انتظامیہ کپواڑہ کو آڑے ہاتھوں لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
سینئر این سی لیڈرعبدالرحیم راتھر کو جموں کشمیر اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان

اسمبلی کے اسپیکر نے ضلعی انتظامیہ کپواڑہ کو آڑے ہاتھوں لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.