ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سجاد صاحب !ادب سے بے ادبی کیجئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-18
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

نہیں صاحب ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… اللہ میاں کی قسم بالکل بھی نہیں ہے ۔سجاد لون صاحب اپنے وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑجانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… ایک اکیلا ہی سہی لیکن سجاد صاحب ہیں تو اپوزیشن میں ،اس لئے ان کا حق ہے … ایسا حق جو ہم ان سے چھیننا نہیں چاہتے ہیں… اس لئے سجاد صاحب وزیرا علیٰ کے پیچھے پڑیں… اور ہاتھ دھو کر پڑیں … ان سے حساب لیں… ہر اُس بات کا حساب‘ ہر اُس وعدے کا حساب جو انہوں نے کیا… الیکشن سے پہلے لوگوں سے کیا تھا اور… اور حکومت میں آکر آج یہ جناب ان وعدوں پر مٹی ڈال رہے ہیں یا ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں… ہم توقع کر رہے ہیں کہ سجاد صاحب وزیر اعلیٰ صاحب کو ان وعدوں کو فراموش کرنے کا ایک بھی موقع نہیں دیں گے… بالکل بھی نہیں دیں گے اور… اور ان کی خبر لیتے رہیں گے… جیسے انہوں نے کل وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس پر ان کی خبر لی… سمارٹ میٹروں کے حوالے سے لی… الیکشن سے پہلے سمارٹ میٹروں پر وزیرا علیٰ کو ان کا موقف یاد دلا کر لی… سجاد صاحب لگے رہئے اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… لیکن … لیکن ہاں کہتے ہیں کہ بے ادبی بھی ادب سے کی جانی چاہئے … آپ بھی اس بات کا دھیان رکھیں… آپ وزیر اعلیٰ کی تنقید کرتے ہیں‘ ان کی مخالفت کرتے ہیں… لیکن بسا اوقات اس دوران آپ دائرہ ٔادب و تہذیب سے باہر نکلتے ہیں… آپ سجاد صاحب روز ایسا نہیں کرتے ہیں…لیکن کبھی کبھی جوش میں آکر آپ ہوش کھو بیٹھتے ہیں اور… اور الفاظ ‘ وہ زبان آپ استعمال کرتے ہیں جو آپ کے شایان شان نہیں ہیں… جو آپ کے شایان شان نہیں ہو سکتی ہے…ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے کہ آپ اس بات کا خیال رکھیں گے… جب بھی آئندہ آپ وزیر اعلیٰ کو آئینہ دکھائیں گے تو… تواس آئینہ میں پہلے آپ خود کوبھی دیکھ لیں گے …اور دیکھ کر پھر آپ خود یہ طے کریں گے کہ …کہ آپ کا لب و لہجہ کیسا ہو نا چاہئے… یقینا ویسا نہیں ہونا چاہئے جو آپ نے حالیہ دنوں میں اختیار کیا… کہ… کہ چیخنے چلانے اور غیر شائستہ الفاظ کے استعمال کے بغیر بھی آپ عمرعبداللہ سے وہ سب کچھ کہہ سکتے ہیں جو آپ ان سے کہنا چاہتے ہیں… ادب سے کہئے کہ … کہ ادب سے بھی بے ادبی کی جا سکتی ہے اور سو فیصد کی جا سکتی ہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارت ماحولیا ت کی ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کو ہری جھنڈی

Next Post

ای ڈی کاپی ایچ ای کے سابق چیف انجینئر کے خلاف مقدمہ دائر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

ای ڈی کاپی ایچ ای کے سابق چیف انجینئر کے خلاف مقدمہ دائر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.