جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارتی فضائیہ کے درست حملے آپریشن سندور میں سنگ میل ثابت ہوئے :ایئر فورس چیف

’ہندوستان کے دلیرانہ اور درست حملوں نے قومی شعور میں فضائیہ کی جارحانہ کارروائی کا صحیح مقام دوبارہ قائم کر دیا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بھارتی فضائیہ کے درست حملے آپریشن سندور میں سنگ میل ثابت ہوئے :ایئر فورس چیف

Air Force Chief

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ہنڈن /۸؍اکتوبر
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے آپریشن سندور کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے اسے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کی درستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور طاقت کا ثبوت قرار دیا۔
فضائیہ کی۹۳ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو یہاں شاندار پریڈ کے بعد فضائیہ کے جنگجوؤں سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے نتائج نے فضائیہ کو فخر سے بھر دیا ہے ۔
سنگھ نے کہا’’آپریشن سندور میں ہماری کارکردگی نے ہمیں پیشہ ورانہ فخر سے بھر دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ کس طرح فضائیہ کے طاقت کے استعمال سے چند ہی دنوں میں فوجی نتائج کو مؤثر طریقے سے تشکیل دیاجا سکتا ہے ۔ ہندوستان کے دلیرانہ اور درست حملوں نے قومی شعور میں فضائیہ کی جارحانہ کارروائی کا صحیح مقام دوبارہ قائم کر دیا ہے ‘‘۔
فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اور مربوط ہتھیاروں کی کامیابی نے اس آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سنگھ نے کہا’’ملکی طور پر تیار کردہ اور مربوط ہتھیاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے علاقے کے اندر تک درست اور تباہ کن حملے کیے ۔ اس سے مقامی صلاحیتوں پر ہمارے اعتماد کو تقویت ملتی ہے ۔ آپریشن سندور اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ محتاط منصوبہ بندی، نظم و ضبط، تربیت، تعین کے ذریعے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے ‘‘۔
ہندوستانی فضائیہ کی جدید کاری پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ایئر چیف مارشل سنگھ نے آپریشنل منصوبوں میں نئے نظاموں، ہتھیاروں اور آلات کے انضمام میں قابل ذکر تیزی کی طرف اشارہ کیا۔
فضائیہ کے سربراہ نے کہا’’ہمارے آپریشنل منصوبوں میں نئے سسٹمز، ہتھیاروں اور آلات کے انضمام کی بڑھتی ہوئی رفتار ایک اہم کامیابی ہے ۔ میں دیکھ سکتا ہوں کہ فضائی جنگجوؤں میں جوابدہی اور حفاظت کے کلچر میں اضافہ ہوا ہے اور یہ براہ راست حادثات اور واقعات کی تعداد میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے ‘‘۔
سنگھ نے کہا’’ہر سطح پر، افسران آگے بڑھ کر قیادت کر رہے ہیں ،غیر معمولی دور اندیشی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر فرد کو ضروری تربیت اور حوصلہ افزائی ملے ‘‘۔
فضائیہ کے سربراہ نے مستقبل کی تیاری اور مشترکہ آپریشنل طاقت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا’’اپنی فتوحات اور کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ، ہمیں مستقبل کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔ ہمارے منصوبے اختراعی، عملی اور موافقت پذیر ہونے چاہئیں۔ ہماری ٹریننگ ’جیسے ہم لڑتے ہیں ویسی ہی ٹریننگ‘کے اصول پر مبنی ہونی چاہیے … ایماندار، سخت اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے متعلق‘‘۔
ایئر چیف مارشل سنگھ نے بھی اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا’’فتح موثر ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔ ہمیں اپنی اجتماعی طاقت کا فائدہ اٹھانا چاہیے ، ہم آہنگی کو بڑھانا چاہیے ، اور نہ صرف ہندوستانی فضائیہ کے اندر بلکہ دیگر دفاعی خدمات اور تنظیموں کے ساتھ بھی اپنے قومی مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے انٹر آپریبلٹی کو فروغ دینا چاہیے ۔‘‘
اس دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے ہندوستانی فضائیہ کی ۹۳ویں سالگرہ کے موقع پر فضائیہ کے تمام اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے آپریشن سندور میں اپنی مہلک صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ فضائی بہادروںنے یہ دکھایا کہ فضائی طاقت کس طرح آپریشن سندور میں اسٹریٹجک نتائج کو تشکیل دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں فضائیہ نے دشمن کے علاقے میں گہرائی تک درست حملے کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے آئی اے ایف کے سینسرز اور ریڈارز کے پیچیدہ نیٹ ورک کی تعریف کی جو مؤثر طریقے سے دشمن کے طیاروں، ہوائی جہازوں کے نظاموں اور ڈرونز کو ٹریک کرنے میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایف کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام نے ہندوستانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹس کے ساتھ مل کر انٹیگریٹڈ ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے کام کیا اور آپریشن سندور کے دوران شاندار نتائج حاصل کئے ۔
سی ڈی ایس نے مقامی پلیٹ فارمز کی شمولیت، جدید ہتھیاروں کے نظام کو اپنانے اور پورے ایرو اسپیس ڈومین میں آپریشنل اصولوں کی ترقی کے ذریعے جدید کاری کی طرف آئی اے ایف کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔
جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا’’جنگ کی نوعیت گہری تبدیلی سے گزر رہی ہے ، اور مستقبل کے تنازعات ٹیکنالوجی سے چلنے والے ، شدید اور متنوع ڈومینز میں لڑے جانے کی توقع ہے ۔ ان حالات میں، جدید جنگ میں فضائی طاقت ایک اہم عنصر ہوگی‘‘۔
جنرل چوہان نے جنگی اور انسانی ہمدردی کے مشن دونوں میں آئی اے ایف کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کی خدمت کی شاندار وراثت کی تعریف کی۔(یو این آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امت شاہ آج ایک جلاس میں جموںکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

Next Post

جوکووِچ شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

جوکووِچ شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.