جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

تلواریں میاں سے باہر…!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

ہم یہ تو نہیں جانتے ہیں کہ جنگ ہو گی یا نہیں… لیکن ایک بات طے ہے کہ تلواریں میانوں سے باہر آگئی ہیں… جس کے ہاں بھی تلوار ہے ‘ وہ اسے میان سے باہر نکال رہا ہے… کیوں نکال رہا ہے… ظاہر ہے ننگی تلوار کو لے کر کسی شادی کی تقریب میں ناچنے کیلئے نہیں نکال رہا ہے… اور بالکل بھی نہیں نکال رہا ہے ۔ ایک سال… عمرعبداللہ کی سرکار کا آئندہ کچھ دنوں میں ایک سال مکمل ہونے والا ہے اور… اور ایک سال پہلے جب عمرصاحب نے اپنے سر پر کانٹوں کا تاج پہن لیا تھا انہیں اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ تاج سچ میں کانٹوں سے بھرا ہو گا… ساتھ ہی انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں تھا کہ ان کا ہنی مون ایک سال کے اندر اندر ہی ختم ہو جائیگا اور… اور سب سے پہلے کسی اور کو نہیں بلکہ انہی ہی میان سے اپنی زنگ آلودہ تلوار کوباہر نکالنا پڑے گا… اب ان کی تلوار نکالنے کی دیر تھی کہ ہر طرف تلواریں ہی تلوار ہے… ننگی اور برہنہ تلواریں… اپنے سنیل شرما بھی ننگی تلوار لے کرمیدان میں آگئے ہیں… میدان جنگ یاکھیل کے میدان میں ‘ یہ ہمیں تو معلوم نہیں ہے… لیکن یہ جناب بھی ننگی تلوار لے کر میدان میں کود پڑے ہیں اور… اورعمرعبداللہ کو سناتے ہیں… دو چار نہیں بلکہ ڈھیر ساری باتیں سناتے ہیں… اتنی باتیں تو عمرعبداللہ نے گزشتہ ایک سال میں نہیں کی ہوں گی جتنی شرما صاحب نے انہیں سنائی ہیں… اب شرما صاحب یہ ساری اتیں خود کہہ رہے ہیں یا کسی کے کہنے پر کہہ رہے تھے… یہ تو ہمیں معلوم نہیں ہے… لیکن جو ایک بات ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ اپنی میڈم جی… میڈم محبوبہ جی بھی تلوار… ننگی اور برہنہ تلوار لے کر گھوم پھر رہی ہیں … اپنے سجاد صاحب تو پہلے دن سے تلوار لے کر ادھر اُدھر کررہے ہیں لیکن کوئی انہیں اور نہ ان کی تلوار کو خطرہ سمجھتا ہے … اس لئے نہیں سمجھتا ہے کم بخت انہیں کوئی سنجیدہ نہیں لیتا ہے… حالانکہ انہیں اب سنجیدہ لینے کی گنجائش ہے… لیکن ان جناب کا حال بھی کچھ کچھ راہل بابا جیسا ہے… وہ بھی نہ جانے کب سے مودی جی کیخلاف ہاتھ میں ننگی تلوار لئے ہیں… لیکن پھر بھی کسی کو ان سے ڈر نہیں لگ رہا ہے… بالکل بھی نہیں لگ رہا ہے… اب بچے اپنے بخاری… الطاف بخاری صاحب … لگتا ہے کہ گزشتہ سال کی شکست فاش پر ایک سال تک ماتم کرنے کے بعد یہ جناب بھی اپنی تلوار میان سے باہر نکالنے کی تیاری کررہے ہیں…صاحب جب اتنی تلواریں … ننگی تلواریں ہوں توڈر تو لگے گا ہی… ہمیں نہیں بلکہ ان سب کو جو ان تلواروں سے ایک دوسرے کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی حکومت کی متاثرہ کسانوں کیلئے بروقت امداد

Next Post

سلیپر سیل کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے ‘ مشتبہ افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

سلیپر سیل کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے ‘ مشتبہ افراد گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.