جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سپریم کورٹ کا سونم وانگچک کی گرفتاری پر مرکزی حکومت کو نوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

نئی دہلی/۶؍اکتوبر
سپریم کورٹ نے لداخ کے سماجی کارکن سونم وانگچک کی قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے ) کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر پیر کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے وانگچک کی اہلیہ‘ گیتانجلی جے انگمو کی ہیبیس کارپس عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔
بنچ نے انگمو کی درخواست پر ان کے وکیل ‘کپل سبل اور مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی طرف سے مختصر دلائل سننے کے بعد یہ حکم دیا۔
بنچ نے کہا’’نوٹس جاری کریں‘‘۔قبل ازیں سینئر ایڈوکیٹ سبل نے بنچ کو بتایا کہ درخواست ماہر ماحولیات وانگچک کی حراست پر تنقید کرتی ہے ۔بنچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حراست کے خلاف ہیں۔
اس کے جواب میں، سالیسٹر جنرل مہتا نے ، مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وانگچک کو ان کی حراست کی وجہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
انگمو نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے ) کے تحت اپنے شوہر کی حراست کو چیلنج کیا ہے ۔انہوں نے اس معاملے میں جمعرات کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
آئین کے آرٹیکل۳۲کے تحت دائر کی گئی ہیبیس کارپس درخواست میں انہوں نے اپنے شوہر کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
درخواست میں، انہوں نے اپنے شوہر پر این ایس اے کے نفاذ پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی گرفتاری ’غیر قانونی اور قانون کی خلاف ورزی‘ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتاری کے بعد سے ان کے شوہر سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وانگچک کو گرفتاری کے بعد سے راجستھان کی جودھ پور سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے ۔انہیں ۱۶ستمبر کو لداخ میں علیحدہ ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران پھوٹنے والے تشدد میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دوران سماعت چیف جسٹس آف انڈیا پر مشتعل معمر وکیل کی جوتے سے حملہ کرنے کی کوشش

Next Post

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.