جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ ’کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘

ایل اے بی اور کے ڈی اے مرکز سے مذاکرات جاری رکھیں :گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
لداخ ’کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/ یکم اکتوبر
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے بدھ کے روز لیہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) سے کہا کہ وہ مرکز کے ساتھ بات چیت سے دور رہنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، کیونکہ ہر مسئلہ صرف مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی حل ہوسکتا ہے۔
گپتا نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پر لداخ کی صورتحال پر دیے گئے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ کسان تحریک اور دیگر احتجاجات کی طرح ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
احتجاجی گروپوں کی طرف سے ۲۴ ستمبر کے تشدد کی عدالتی تحقیقات اور گرفتار شدگان، بشمول کارکن سونم وانگچک کی رہائی کے مطالبے پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجسٹریل انکوائری پہلے ہی اعلان کی جاچکی ہے اور بہت جلد شروع ہوگی۔
منگل کی صبح سے لیہ قصبے میں کرفیو میں نرمی کے بعد معمولات زندگی میں کچھ حد تک بحالی دیکھنے کو ملی، جہاں حکام نے ایک ہفتے سے جاری پابندیوں میں سات گھنٹوں کیلئے ڈھیل دی اور دکانیں و کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی۔ بدھ کو یہ مدت مزید ایک گھنٹہ بڑھا کر صبح ۱۰ بجے سے شام۶ بجے تک کردی گئی۔ تاہم موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی پورے مرکزی خطے میں، بشمول کرگل، بدستور نافذ ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ اور لداخ نمائندوں کے درمیان ۶؍ اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ایل اے بی اور کے ڈی اے نے ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول کی ضمانتوں کے مطالبے کے سلسلے میں مذاکرات اس وقت تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جب تک ایک سازگار ماحول قائم نہ ہو۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تشدد کی عدالتی تحقیقات ہوں اور پچاس سے زائد گرفتار افراد بشمول وانگچک کو رہا کیا جائے، جنہیں مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے الزام میں نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
دونوں تنظیموں کا الزام ہے کہ حکام اور سکیورٹی فورسز کے ’’غیرضروری سخت رویے‘‘ نے ۲۴ ستمبر کے واقعے کو جنم دیا، جو ایل اے بی کی ایک ذیلی جماعت کی طرف سے دیے گئے شٹ ڈاؤن کال کے دوران پیش آیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ٹی آئی ویڈیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا ’’انتظامیہ نے صورتحال خراب نہیں کی اور نہ ہی ہم ایسا چاہتے تھے۔ تشدد کیوں ہوا یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔‘‘
گپتا نے کہا ’’مرکزی حکومت نے انہیں بات چیت کیلئے مدعو کیا تھا اور انہیں مشاورت کیلئے جانا چاہئے تھا۔ کوئی بھی مسئلہ صرف میز پر بیٹھ کر حل ہوسکتا ہے۔ بات چیت ہی سے سب ممکن ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ انہوں نے لداخ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کیلئے آگے آئیں۔
ایل جی نے کہا ’’انتظامیہ چاہتی ہے کہ سب لوگ، نوجوان اور مذہبی ادارے بھی آگے آئیں تاکہ ہم بیٹھ کر ان کے تمام مسائل حل کر سکیں۔‘‘
۲۴ ستمبر کے واقعات کو ’’المناک اور افسوسناک‘‘ قرار دیتے ہوئے گپتا نے کہا کہ ایسا ہونا ہی نہیں چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے حالات قابو میں لانے کیلئے بی این ایس ایس کی دفعہ ۱۶۳ کے تحت کچھ پابندیاں عائد کیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکول اور کالج بند کیے۔
ان کاکہنا تھا’’پابندیاں پہلے چار گھنٹے کیلئے منگل کو نرم کی گئیں اور پھر مزید تین گھنٹے بڑھا دی گئیں۔ بدھ کو صبح سے شام تک نرمی دی گئی تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو‘‘۔
گپتا نے مزید کہا کہ صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔’’ہماری کوشش ہے کہ زندگی پہلے کی طرح معمول پر آجائے۔ میرا خیال ہے کہ چند دنوں میں حالات مکمل طور پر معمول پر آجائیں گے‘‘۔
لداخ کے ایل جی نے بتایا کہ گرفتاریاں سانحے کے تناظر میں کی گئیں۔ ’’یہ فکر کی بات ہے کہ چار افراد نے اپنی جان گنوائی۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اور اس کیلئے قصورواروں کی نشاندہی اور کارروائی ضروری ہے۔‘‘
وانگچک پراین ایس اے کے اطلاق پر تنقید کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’یہ مرکزی حکومت کا معاملہ ہے۔ وزارت داخلہ نے جو الزامات لگائے ہیں وہ ایک کیس کی شکل میں درج ہیں۔ وہی اس پر بات کریں گے کیونکہ میں مقامی مسائل دیکھ رہا ہوں۔‘‘
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی حکومت پر تنقید کے بارے میں انہوں نے کہا ’’ملک جانتا ہے راہل گاندھی کیا کہہ رہے ہیں۔ وہ لوگوں کو بھڑکانے اور ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کسانوں کی تحریک اور دیگر احتجاجات کے پیچھے بھی ان کا ہاتھ تھا۔ انہیں اپنے معاملات پر زیادہ توجہ دینی چاہئے بجائے اس کے کہ لداخ کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کریں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ سروس حالات کے باعث بند کی گئی ہے اور حالات نارمل ہوتے ہی اسے بحال کردیا جائے گا۔ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۵ کتابوں پر پابندی کا کیس‘ہائی کورٹ کا

Next Post

’قوم کی تعمیر میں آر ایس ایس کا کردار قابل ستائش‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
وزیر اعظم کا 13 تا 15 ستمبرمیزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ

’قوم کی تعمیر میں آر ایس ایس کا کردار قابل ستائش‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.