جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۵ کتابوں پر پابندی کا کیس‘ہائی کورٹ کا

درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in اہم ترین
A A
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

سرینگر/ یکم اکتوبر
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جموں کشمیر کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کیلئے تین ججوں پر مشتمل خصوصی بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں۲۵کتابوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے۵؍اگست کو کشمیر سے متعلق۲۵کتابوں کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
محکمہ داخلہ نے اپنی نوٹیفکیشن میں کہا تھا’’یہ لٹریچر نوجوانوں کی ذہنیت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے ، جس سے شکایت، مظلومیت اور دہشت گردی کو ہیرو ازم کے طور پر دیکھنے کا رجحان پیدا ہوتا ہے ۔ ان تحریروں کے ذریعے تاریخی حقائق کو مسخ کرنا، سکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا، مذہبی شدت پسندی، عوام میں بیگانگی پیدا کرنا اور دہشت گردی کی طرف راہ ہموار کرنا جیسے منفی رجحانات کو فروغ دیا گیا‘‘۔
ان کتابوں کے مصنفین میں ارون دھتی رائے اور اے جی نورانی شامل ہیں۔ دیگر کتابوں میں سیاسی تبصرے اور تاریخی بیانات شامل ہیں جن میں معروف آئینی ماہر نورانی کی کشمیر ڈسپیوٹ۲۰۱۲۔۱۹۴۷‘کشمیر ایٹ دی کراس روڈ اینڈ کنٹیسٹڈ لینڈز از سمنترا بوس، ان سرچ آف اے فیوچر:دی کشمیر سٹوری از ڈیوڈ دیوداس، ارون دھتی رائے کی آزادی اور اے ڈسمنٹلڈ اسٹیٹ:دی انٹولڈ سٹوری از انورادھا بھسین خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
یہ معاملہ گذشتہ روز ایڈوکیٹ ورندا گروور کی طرف سے چیف جسٹس کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ درخواست بھارتیہ نارگرک سرکشا سنتہا (بی این ایس ایس)۲۰۲۳کی دفعہ(۲)۹۹کے تحت دائر کی گئی ہے اور درخواست گذاروں میں ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل کپل کاک، مصنف ڈاکٹر سمنتر بوس، ڈاکٹر رادھا کمار اور سابق بیورو کریٹ وجاہت حبیب اللہ شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے مشاہدہ کیا کہ خصوصی بنچ کی تشکیل کا حکم جلد از جلد جاری کیا جائے گا جیسا کہ بی این ایس ایس کے تحت ضروری ہے ۔
درخواست گذاروں کا موقف ہے کہ ان۲۵ کتابوں کا موضوع زیادہ تر کشمیر کی سماجی و سیاسی زندگی اور اس کی تہذیبی تاریخ سے جڑی سیاسی جد وجہد پر مبنی ہے ۔
ان کا کہنا ہے’’یہ کتابیں، جن میں سے اکثر علمی نوعیت کی ہیں، تاریخ کے شعبے میں ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتی ہیں‘‘۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ’’ان کی کتابوں کی ضبطی کا حکم بلا جواز اور غیر معقول ہے اسی لئے بی این ایس ایس کی دفعہ ۹۹کے تحت دستیاب قانونی راستے کو اپنایا گیا ہے ‘‘۔
درخواست میں کہا گیا ہے ’’ضبطی کے حکم میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ۲۵کتابیں کس بنیاد پر‘جھوٹے بیانیہ‘یا’علیحدگی پسندی‘کو فروغ دیتی ہیں اور ضبط کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ اس میں کتابوں کے کسی مخصوص حصے کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا گیا‘‘۔
درخواست میں کہا گیا’’صرف عمومی بیانات دینا اور قانون کی دفعات کا حوالہ دینا، یہ ظاہر کئے بغیر کہ ان کتابوں کے کس مواد سے یہ نتیجہ نکالا گیا، بی این ایس ایس کے تحت دیے گئے ’ریزنڈ آرڈر‘کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے ‘‘۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے’’یہ حکم آزادی اظہار رائے اور عوام کے جاننے کے حق پر براہ راست پابندی ہے جو کہ آئین کے دفعہ (۱)(۱۰اے) کے تحت بنیادی حق کا حصہ ہے اس لئے اس پر پرپورشنلٹی ٹیسٹ کے پیمانے پر بھی پورا اترنا ضروری ہے جیسا کہ عدالت عظمیٰ نے کئی فیصلوں میں واضح کیا ہے ‘‘۔
درخواست میں کہا گیا’’یہ عرض کیا جاتا ہے کہ ضبطی کا حکم ’کم سے کم مداخلت‘کے اصول پر بھی پورا نہیں اترتا اور اس لئے یہ آئینی طور پر ناقابل قبول ہے بطور شہری، جو تاریخ و ادب جیسے علمی شعبوں کے تحفظ اور عوام کو جاننے کے حق کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘‘۔
درخواست گذاروں نے اس حکم کو کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت کی طرف رجوع کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں ریل ڈویژن نے صرف ایک ماہ میں ۳۰ لاکھ روپے جرمانہ کئے

Next Post

لداخ ’کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
Next Post
لداخ ’کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘

لداخ ’کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.