اسٹاک ہوم// اولمپک چیمپئن ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے جمعرات کو باوقار ڈائمنڈ لیگ میں قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔ تاہم، وہ کافی قریب سے 90 میٹر دور نیزہ پھیکنے سے چوک گئے لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ اس سال یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔
ہندوستانی فوج کے صوبیدار نیرج پہلی بار ڈائمنڈ لیگ ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔24 سالہ نوجوان نے اپنی پہلی کوشش میں 89.94 میٹر دور نیزہ پھینکا جس میں وہ صرف چھ سینٹی میٹر سے 90 میٹر سے چوک گئے۔ اس دوران انہوں نے اپنے 89.30 میٹر کے قومی ریکارڈ کو بہتر کیا جو انہوں نے 14 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں پاو نورمی گیمز میں دوسرے نمبر پر آ کر قائم کیا تھا۔ نیرج کے دیگر تھرو 84.37 میٹر، 87.46 میٹر، 84.77 میٹر، 86.67 میٹر اور 86.84 میٹر کے تھے۔ چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد جے ایس ڈبلیو اسپورٹس سے کہا، ’’پہلا تھرو بہت اچھا تھا، مجھے اچھا لگ رہا ہے۔ ایسا نہیں تھا کہ پہلے تھرو میں ہی کرناہے۔ 90 میٹر کے بہت قریب تھا اور ایسا لگتا تھا کہ میں یہ کردوں گا۔میں نے اپنی پوری کوشش کی اس سے مجھے اچھا محسوص ہورہا ہے۔
عالمی چیمپئن گراناڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے 90.31 میٹر کےفاصلہ سے طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے یہ فاصلہ تیسری کوشش میں حاصل کیا۔