بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اربن چیلنج فنڈ شہروں کی تبدیلی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا :سنہا

’اس کے تحت شہری منصوبہ بندی میں پائیداری کو شامل کیا جائیگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-26
in اہم ترین
A A
اربن چیلنج فنڈ شہروں کی تبدیلی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا :سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

سرینگر/۲۵ ستمبر
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کا اربن چیلنج فنڈ ہمارے شہروں کی تبدیلی اور انہیں ترقی کے مراکز کے طور پر ترقی دینے میں گیم چینجر ثابت ہوگا‘‘۔
سنہا نے کہا کہ یہ اقدام، جو ریاستوں/یو ٹی اور نجی شعبے کے کھلاڑیوں کو شامل کرے گا، بھارت کے ۳۰۰ شہروں کی دوبارہ ترقی کو فروغ دے گا، جس سے جدت، مضبوط انفراسٹرکچر، رہائش کے معیار میں بہتری اور شہری منصوبہ بندی میں پائیداری کو شامل کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر یہ بات آل انڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے گورننگ کونسل اجلاس میں سری نگر میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زور دیا کہ اس شعبے کو آگے بڑھانے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں جوابدہی یقینی بنانے کیلئے ’ہول آف دی گورنمنٹ‘اپروچ کی ضرورت ہے۔
سنہا کاکہنا تھا’’آر ای آر اے ایکٹ ۲۰۱۶ کے ذریعے لائی جانے والی شفافیت، جوابدہی، اور کارکردگی کو ہوم بائیئرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور شکایات کے فوری ازالے کے میکانزم کی ضرورت ہے تاکہ اس شعبے کو زیادہ منظم اور موثر صنعت میں تبدیل کیا جا سکے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی پیچیدگیوں، اس کے چیلنجز، امکانات اور مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے نجی شعبے کے کھلاڑیوں اور ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز سے کہا کہ وہ سستی رہائش کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ان کاکہنا تھا’’معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ریئل اسٹیٹ شعبہ وکست بھارت کے وڑن کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے والا شعبہ بنتا جا رہا ہے۔ یہ تیز رفتار ترقی عام آدمی کی امنگوں سے چل رہی ہے۔ ریئل اسٹیٹ شعبے کو مساوی ترقی اور شہری تبدیلی کے اصولوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور ان لوگوں کے لیے انصاف اور شفافیت یقینی بنانی چاہیے جو اپنا گھر خریدنے کا خواب دیکھتے ہیں‘‘۔
ایل جی نے کہا’’میں یہ بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہ شعبہ زیادہ مسابقتی بنے تاکہ ترقی کو فروغ ملے۔ ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں ہاؤسنگ ریگولیشنز میں یکسانیت اور ہم آہنگی ہونی چاہیے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں کام کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کی صحت اور تعلیم پر خاص توجہ دینے کی بھی تلقین کی۔
سنہا نے کہا کہ جو لوگ ہمارے گھر بنا رہے ہیں ان کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کو ڈویلپر گروپس جیسے (نیشنل ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کونسل) کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح کے بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔
ایل جی نے ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی حقیقی وقت میں نگرانی اور خریداروں کے لیے آگاہی مہمات پر زور دیا۔
اس موقع پر‘ لیفٹیننٹ گورنر نے آل انڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کا جریدہ اور سالانہ رپورٹ ۲۰۲۴۔۲۵ جاری کیا۔ ڈی پی آئی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا دورہ اودھم پور

Next Post

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.