جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گاندربل میں نوجوان کا قتل‘ دوستوں نے گلا گھونٹ کر نہر میں پھینکا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in مقامی خبریں
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر/۲۴ستمبر
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ ایک نوجوان کی لاش پاور کنال سے برآمد ہونے کے بعد تحقیقات میں یہ معاملہ قتل کا نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے ہی دو ساتھیوں نے پہلے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور پھر لاش نہر میں پھینک دی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گاندربل محمد خلیل پوسوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مقتول کی شناخت اعجاز احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن سلطان کالونی کنگن کے طور پر ہوئی ہے ۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اعجاز اپنے دو دوستوں نیاز الحق اور معین کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا جب ان کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ دونوں ملزموں نے رنجش کے تحت ایک تار خریدا، جس کی خریداری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے اور اسی تار سے اعجاز کا گلا گھونٹ دیا۔ اس کے بعد لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا۔
پوسوال نے کہا واردات میں استعمال شدہ تار برآمد کر لیا گیا ہے اور مقتول کی گردن پر واضح طور پر گلا دبانے کے نشانات موجود ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق کیس کو سائنسی اور فارنسک شواہد کی بنیاد پر مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ عدالت میں ملزمان کو سخت سزا دی جا سکے ۔ انہوں نے اس واقعے کو نہایت ہی افسوسناک قرار دیا۔
لاش کو برآمد کرنے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر ۱۲گھنٹے طویل آپریشن انجام دیا، جس دوران علاقے میں حفاظتی دستے بھی تعینات کیے گئے تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

باندی پورہ اور بڈگام اضلاع کے کئی مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے

Next Post

شوپیاں میں منشیات فروش گرفتار چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس

شوپیاں میں منشیات فروش گرفتار چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.