بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموںکشمیر کا پورا خیال رکھیں‘

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بغیر ان کے پاس تمام محکمے ہیں:اشوک کول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-23
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
’وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموںکشمیر کا پورا خیال رکھیں‘

ashok

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۲ستمبر
بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ چنا گیا ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا پورا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بغیر ان کے پاس تمام محکمے ہیں۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
وزیر اعلیٰ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں جنرل سکریٹری نے کہا’’ہم مانتے ہیں کہ ہم نے عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ چنا ہے اور ہم مانتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر کا پورا خیال رکھیں گے ‘‘۔
کول نے کہا’’ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بغیر تمام محکمے ان کے پاس ہے ان کو ترقی کو دیکھنا چاہئے اور ایک دوسرے پر الزام لگانا چھوڑ دینا چاہئے ‘‘۔
بی جے پی لیڈرنے کہا’’بی جے پی نے یہاں سیوا پکواڈا کا پروگرام رکھا ہے اس میں ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بچپن سے آج تک کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے اور انہوں نے گجرات کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہاں کیسا بدلائو لایا اور ۲۰۲۴میں وزیر اعظم بننے کے بعد کیسی اسکیمیں متعارف کی ہیں اور ان کا لوگوں کو کیا فائدہ ملا ہے ‘‘۔
کسانوں کیلئے ایک پیکیج کے اعلان کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’وزیر اعظم مودی نے تینوں ریاستوں پنجاب، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ کا دورہ کیا اور وہاں امدادی پیکیج کا اعلان کیا‘‘۔
کول نے کہا کہ پیکیج کا ایک سسٹم ہوتا ہے اور جموں وکشمیر کو بھی ایک پیکیج ملے گا۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کو بھی ایک امدادی پیکیج ضرور ملے گا اور اس کو بانٹنے کا کام سرکار ہے ‘‘۔
بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا’’ایس ڈی آر ایف میں ایک حصہ مرکز کا ہوتا ہے اور ایک حصہ ریاست کا ہوتا ہے اور جو حصہ مرکز کا ہے اس کو وزیر داخلہ امیت شاہ نے واگذار کیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ سرکار ریلیف بانٹنے کا کام ٹھیک سے کرے گی اور تمام متاثرین کو راحت ملے گی۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین کو وادی میں پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی:کانگریس

Next Post

امن کو کون انتظار کرارہا ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

امن کو کون انتظار کرارہا ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.