بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

امن کو کون انتظار کرارہا ہے؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-23
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

    تو صاحب خبر یہ ہے کہ اپنے گیوٹرس صاحب … اجی وہیں اقوام متحدہ کے سب سے بڑے صاحب … تو ان صاحب کاکہنا ہے کہ امن اب زیادہ انتظار نہیںکر سکتا ہے… یہ با ت اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے عالمی یوم امن کے موقع پر کہی ۔ اب صاحب ہماری اس نا سمجھ ‘ سمجھ میں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ہم اپنے گیوٹرس صاحب کو سمجھائیں تو کیا سمجھائیں ؟ہم بھی جانتے ہیں کہ امن انتظار … مزید انتظار نہیں کر سکتا ہے … لیکن جناب مسئلہ یہ ہے کہ اسے انتظار کون کرارہا ہے… اسے ویٹنگ روم میں کس نے بندی بنا دیا ہے ‘ جو اسے اس ویٹنگ روم سے باہر آنے نہیں دیتا ہے… بالکل بھی نہیں دیتا ہے … جس نے اسے اس کمرے میں بندی بنا دیا ہے… اس پر قابو پالیجئے …اسے درکنار کیجئے ‘ پھر دیکھئے کہ امن کو رتی بھر بھی انتظار نہیں کرنا پڑے گا… یہ جہاں بھی جائیگا ‘ لوگ پہلے سے اس کی آمد کے انتظار میں قطار در قطار کھڑا ہوں گے… اس کی آمد کے منتظر ہوں گے… لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب اسے پہلے چھڑا لیا جائے ‘ اس کمرے سے باہر نکالا جائے‘ جہاں اسے یرغمال بنائے رکھا گیا ہے… کہ اس کی باز یابی تک ‘ امن کی باتیں فضول ہیں … ان کے کوئی معنی نہیں ہیں… پھر چاہے یہ باتیں اقوام متحدہ کے سب سے بڑے صاحب کریں یا کوئی اور … ہمارے نزدیک ان کی کوئی قیمت نہیں ہے… امن کو جس نے بندی بنا دیا ہے ‘ اس کیخلاف اٹھ کھڑا ہونے تک جو بھی امن کا خوب دیکھ رہا ہے… اس کی باتیں کررہا ہے وہ خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دھوکہ دے رہا ہے … اور مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایک بات… یہ ایک چھوٹی سی بات کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے… دو برسوں سے نہیں آ رہی ہے۔ قیام امن کے حوالے سے پوری دنیا میں ایک ہی سچ ہے… اس کے علاوہ کوئی دوسرا سچ نہیں ہے اور… اور وہ سچ یہ ہے کہ ایک شخص نے امن کو یرغمال بنا کے رکھ دیا ہے اور…دنیا … پوری دنیا اس شخص کے سامنے چاہتے نہ چاہتے ہو ئے سجدہ ریز ہو رہی ہے… اور …اور پھر امن کا خواب بھی دیکھ رہی ہے… اس سے بڑا کوئی تضاد نہیں ہے… اس سے بڑا کوئی تضا نہیں ہو سکتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے… اگر آپ اب بھی کچھ سمجھ نہیں پا رہے ہیں تو غزہ کے بھوکے اور ننگے بچوں سے پوچھ لیجئے …وہ آپ کو سمجھائیں گے…یہ سمجھائیں گے کہ انہیں ہماری باتوں کی نہیں بلکہ زندہ رہنے کی ضرورت ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموںکشمیر کا پورا خیال رکھیں‘

Next Post

گاندربل میں زوجیلا پاس کے نزدیک سڑک حادثہ‘۵زخمی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

گاندربل میں زوجیلا پاس کے نزدیک سڑک حادثہ‘۵زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.