غزہ//
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں پیش آیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق محمد مرائی کی عمر پچیس برس تھی اور اسے سینے میں گولی لگی ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق یہ فلسطینی اسرائیلی فوج کے علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں مارا گیا ہے۔
اس حوالے سے ابھی تک اسرائیلی فوج کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔