اقوام متحدہ /۲۹؍جون
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کپیٹل ہل حملہ کیس کے حوالے سے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات کیے ہیں۔
ٹرمپ کی سابق مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کانگریس کمیٹی کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے تھے کہ ان کے حامی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ہجوم کے ساتھ کیپٹل ہل جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
کیسیڈی ہنچنسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جب پتہ چلا کہ وہ کانگریس کے بجائے واپس وائٹ ہاؤس جا رہے ہیں تو غصے میں آ گئے تھے۔