واشنگٹن///
امریکی سفارت خانے نے جمعہ کے روز انتباہ کیا ہے کہ اگلے کئی دنوں کے دوران یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملے ہوں گے۔ سفارت خانے کے مطابق یہ تشویشناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو بھی خبر دار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں کی طرف رجوع کریں۔ خصوصاً جیسے ہی خطرے یا حملے کے سائرن بجیں۔ نیز سفارت خانے کے ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں۔ تاکہ اپ ڈیٹ رہیں۔
یہ بھی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پناہ گاہون کی لوکیشن کا پہلے سے پتہ چلا لیں۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ محفوط رہ سکیں۔ مزید یہ کہ خوراک، پانی اور ادویات کو بھی اپنے ہمراہ اگلے کئی دنوں کے لیے جمع رکھیں۔ اس طرح جیسے ہی یوکرینی حکام کی طرف سے بھی کوئی ہدایت موصول ہواس پر عمل کریں اور ہنگامی صورت حال میں حکام سے تعاون کرتے ہوئے خود کو محفوظ بنائیں۔