ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہماچل لینڈ سلائیڈنگ:تین کشمیری مزدوروں کی لاشیں سری نگر پہنچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

ہماچل پردیش کے کولو لینڈ سلائیڈنگ میں اپنی جان گنوانے والے تین کشمیری مزدوروں کی لاشیں ہفتے کی صبح سری نگر پہنچ گئیں جہاں سے ان کو اپنے آبائی گائوں کنگن پہنچایا گیا۔
جب یہ لاشیں کنگن پہنچیں تو وہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع تھے اور مہلوکین کے احباب و اقارب زار و قطار رو رہے تھے خاص طور پر خواتین اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال تھیں۔
گریز کے رکن اسمبلی نذیر احمد گریزی بھی کنگن پہنچے اور پسماندگان کے غم میں شریک ہوئے ۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے کولو میں۴ستمبر کو دو مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے تھے جس میں ۱۲سے۱۳؍افراد کے پھنس گئے تھے جن میں سے ۷کا تعلق کشمیر سے تھے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی۴؍افراد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ۔
جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا’’ہم نے ان تین کشمیری مزدوروں کی لاشوں کو ایمبولنسسز کے بجائے آٹو لوڈ کیرئرمیں لانے کا مسئلہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ کے دفتر اور چیف سکریٹری پربودھ سکسینہ کے ساتھ اٹھایا جنہوں نے بغیر کسی تاخیر کے مداخلت کی۔ سڑک کے ذریعے نقل و حمل کو فوری طور پر روک دیا گیا تھا اور لاشوں کو وقار کے ساتھ ہوائی جہاز سے اٹھانے کے انتظامات کیے گئے ‘‘۔
ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا’’آج صبح چیف سکریٹری نے ہمیں مطلع کیا کہ تین برآمد شدہ لاشوں کو چندی گڑھ ہوائی اڈے سے ایر لفٹ کیا گیا،وہ اب سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتر چکی ہیں اور اپنے اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو رہے ہیں، جہاں انہیں وقار کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ تمام نقل و حمل اور متعلقہ اخراجات ہماچل پردیش حکومت نے برداشت کی‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے لاشوں کو ان کے گھروں تک لے جانے کے لیے ایمبولینسیز فراہم کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی عظیم وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، فکر کی کوئی بات نہیں‘ ٹرمپ کا یو ٹرن

Next Post

آپریشن سندور بھارت کی بے مثال صلاحیتوں کا درخشاں ثبوت‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
Next Post
آپریشن سندور بھارت کی بے مثال صلاحیتوں کا درخشاں ثبوت‘

آپریشن سندور بھارت کی بے مثال صلاحیتوں کا درخشاں ثبوت‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.