سرینگر؍۱۷؍اکتوبر
لداخ میں موٹر سائیکل حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والی۱۹سالہ لڑکی ہفتے کے روز سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ حادثہ۵۵ روز قبل پیش آیا تھا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں۲۳؍ اگست کو ضلع اسپتال لیہ سے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ لڑکی موٹر سائیکل پر پچھلی نشست پر سوار تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار اپنا توازن کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔متوفی کی شناخت ریتا کماری(۱۹) دختر دلجیت، ساکن بہار کے طور پر کی گئی ہے۔
عہدیدار کے مطابق، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس کا نوٹس بھی لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










