جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیلابی خطرے کے پیشِ نظر، جموںکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند

کشمیر یونیورسٹی نے آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، قومی شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/۳ ستمبر
خراب موسمی حالات اور سیلاب جیسے حالات کے پیشِ نظر، حکومت نے بدھ کو کہا کہ کشمیر ڈویڑن کے اسکول‘کالیج اور یونیورسٹیاں جمعرات کو بند رہیں گے۔تاہم حکومت نے کہا کہ جموں ڈویڑن میں اسکول جمعہ تک بند رہیں گے۔
ڈویڑنل کمشنر کشمیر، اشول گرگ نے کہا کہ حکومت نے احتیاطی تدبیر کے طور پر کشمیر ڈویڑن میں جمعرات کو اسکولوں‘کالیجوں اور یونیورسٹیوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرگ نے کہا ’’خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر، کل ۴ستمبر کو کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے احتیاطی اقدام کے طور پر بند رہیں گے۔‘‘
اسی دوران، ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) نے ایک حکم نامے میں کہا کہ خراب موسمی حالات اور سیلاب جیسے حالات کے پیشِ نظر جموں ڈویڑن بھر کے اسکول ۵ ستمبر تک بند رہیں گے۔
ان کاکہنا تھا’’آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری موسمی الرٹ کے حوالے سے اور مسلسل بارشوں، بھاری لینڈ سلائیڈز، اچانک سیلاب اور نشیبی علاقوں میں شدید پانی بھراؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے، جموں ڈویڑن کے تمام سرکاری و نجی اسکول۵ستمبر۲۰۲۵ تک بند رہیں گے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے‘‘۔
ڈائریکٹوریٹ نے مزید حکم دیا کہ تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے جہاں ممکن ہو آن لائن کلاسز منعقد کی جائیں۔
ادھرڈائریکٹوریٹ آف کالجز، محکمہ اعلیٰ تعلیم، جموں و کشمیر نے خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر جمعرات۴ ستمبر کو یونین ٹیریٹری بھر کے تمام گورنمنٹ ڈگری کالجز، جی سی ای ٹیز اور پرائیویٹ کالجز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کو جاری ایک سرکاری حکم نامے میں ڈائریکٹر آف کالجز، جموں و کشمیر، ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر نے کہا کہ یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر طلبہ اور عملے کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔
یہ حکم جموں اور کشمیر ڈویڑن کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
وادی میںخراب موسمی صورتحال کے پیش نظربدھ کو بھی تمام کالج اور سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہے ۔
صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیاتھا کہ ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر میں آج یعنی بدھ کو تمام کالج اور اسکول احتیاطی طور پر بند رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبا اور عملے کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ۱۲گھنٹوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے ۔
ادھر ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے آج یعنی بدھ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئے گئے تھے۔
کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کے حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ۳ستمبر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پرچوں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس ایف نے چناب دریا میں پھنسے۴۴لوگوں کو بچایا

Next Post

خاتون نے چلتی ٹرین کے دوران بچے کو جنم دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

خاتون نے چلتی ٹرین کے دوران بچے کو جنم دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.