تورنگا// تیز گیند باز انیا شربسول بدھ کو ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والی انگلینڈ کی چھٹی گیند باز بن گئیں۔
شربسول نے بے اوول میں ہندوستان کے خلاف 2022 آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔ اسی کے ساتھ وہ کیتھرین برنٹ (133 اننگز میں 164 وکٹیں) کی قیادت والے ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئیں۔
شربسول نے یاستیکا بھاٹیا کا وکٹ لے کر 82ویں میچ میں اپنا 100 ون ڈے وکٹ مکمل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوستانی کپتان متھالی راج کا وکٹ لے کر انگلینڈ کی سابق تیز گیندباز عیسیٰ گوہا (81 میچوں میں 101 ون ڈے وکٹ) کی برابری کی۔
قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کے معاملے میں جینی گن (136 وکٹیں)، لورا مارش (129) اور کلیئر ٹیلر (102 وکٹ) بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔