ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ

’انتظامیہ سیلاب کے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار‘ ایڈوائزریوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-29
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
مانسون کے چلتے اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں:گرگ

Div Com

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر انشول گرگ نے جمعرات کو سیلاب کی حالیہ صورتحال سے نمٹنے میں کشمیری عوام کی ہمت اور تعاون کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اگلے دس سے پندرہ دن بہت اہم ہیں اور رہائشیوں کو موسم کے مشوروں پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔
گرگ نے کہا کہ جہلم میں پانی کی سطح کم ہو گئی ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ ٹیمیں ’ہائی الرٹ‘ پر ہیں۔
صوبائی کمشنرنے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
گرگ نے کہا کہ مونسوسن پیٹرن کے پیش نظر آنے والے۱۰سے۱۵ دن انتہائی اہم اور نازک ہیں جس دوران لوگوں کو ہوشیار رہنے اور متعلقہ محکموں کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈوائزریوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
صوبائی کمشنر نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خاص طور پر جنوبی کشمیر کے لوگوں کے رول کی سراہنا کی۔
گرگ نے کہا کہ مقامی حکام بشمول فوج، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کو پوری وادی میں تعینات کیا گیا ہے اور محکمہ فلڈ کنٹرول جہلم اور اس کے معاون ندیوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگم اور رام منشی باغ میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔
گرگ نے یقین دلایا کہ جہلم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باوجود پچھلے دو دنوں کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ۔
ان کا کہنا تھا’’میں حالات کو پرسکون اور لچک کے ساتھ سنبھالنے کے لیے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا تمام ٹیمیں باریک بینی سے صورتحال کی نگرانی کر رہی تھیں‘‘۔انہوں نے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل تعاون کشمیر کو مانسون کے موسم میں محفوظ رکھے گا۔
گرگ کا کہنا تھا کہ ستمبر کے وسط تک جاری رہنے والے مانسون سیزن کی وجہ سے اگلے دو ہفتے انتہائی نازک ہیں۔
صوبائی کمشنر نے عوام کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ چوبیس گھنٹے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ہنگامی رابطہ نمبر فعال ہیں۔
گرگ نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں اہم مقامات پر رکھی گئی ہیں، اور۱۵۰سے زیادہ حساس علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موبائل نیٹ ورک کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں، خاص طور پر بی ایس این ایل، وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر کی رہنمائی میں جاری ہیں۔
گرگ نے مزید کہا کہ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود صورتحال قابو میں ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی ٹریفک کیلئے بند

Next Post

سرینگر میںدو دن کی بارشوں سے ہی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
سرینگر میںدو دن کی بارشوں سے ہی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوا‘

سرینگر میںدو دن کی بارشوں سے ہی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.