ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پی ڈی ڈی کے انجینئر سمیت تین ملازموں کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-28
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

جموں کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے پی ڈی ڈی کے ایک جونیئر انجینئر اور دو دیگر ملازموں کو رشوت کا مطالبہ کرتے اور لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
بیورو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پکھر پورہ چرار شریف علاقے میں تعینات الیکٹرک ڈپارٹمنٹ کے جونیئر انجینئر محمد عرفان گنائی نے شکایت کنندہ کے گھر سے ملحقہ ایچ ٹی لائن کو منتقل کرنے کے لیے دیگر دو ماتحت ملازمین کے ذریعے۵ہزار روپیے رشوت طلب کئے ۔
ترجمان نے کہا کہ شکایت کنندہ، رشوت دینے کے لیے تیار نہیں تھا لہذا اس نے قانونی کارروائی کے لیے اے سی کی طرف رجوع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معلومات کے نتیجے میں اور شکایت میں لگائے گئے الزام کی تصدیق کے لیے اے سی بی سری نگر کے ایک نامزد افسر کے ذریعے معاملے کی احتیاط سے تصدیق کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت کے مواد، تصدیق کرنے والے افسر کے نتائج اور سفارشات کی بنیاد پر، انسداد بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ڈی ڈی ملازم محمد عرفان گنائی (جونیئر انجینئر پی ڈی ڈی) ولد محمد سلطان گنائی ساکن کمرازی پورہ پلوامہ، عابد حسین وانی (لائن مین) ولد عبد الرشید وانی ساکن پکھر پورہ چرار شریف اور سجاد احمد میر (پی ڈی ایل) ولد عبدالرشید میر ساکن پکھر پورہ چرار شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
بیورو کے ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں ملزموں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی اور اسے پکھر پورہ چرار شریف، بڈگام میں تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا دیا اور تینوں کو شکایت کنندہ سے۵ہزار روپیوں کی رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلسل بارشوں سے جموں میں سیلاب کا حقیقی خطرہ 

Next Post

شدید بارشوں سے ریلوے ٹریک کو نقصان‘۵۸ٹرینیں منسوخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
Next Post

شدید بارشوں سے ریلوے ٹریک کو نقصان‘۵۸ٹرینیں منسوخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.