ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اگلے۴۰گھنٹوں میں کشمیر میں شدید بارش‘بادل پھٹنے کا امکانـ:ڈی ایم اے

جموں صوبے کے تمام اسکول ۲۶؍اگست تک بند رہیں گے‘کٹھوعہ میں ۴؍افراد کو بچالیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-26
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اگلے۴۰گھنٹوں میں کشمیر میں شدید بارش‘بادل پھٹنے کا امکانـ:ڈی ایم اے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

جموںکشمیر یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے ۴۰گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنوبی کشمیر کے اضلاع میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ، جس میں چند خطرناک مقامات پر بادل پھٹنے ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
حکام نے لوگوں کو اپنی جان بچانے کیلئے نالوں ، دریا کے کناروں اور ڈھیلے ڈھانچوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔
’’اتھارٹی نے ایک ایڈوائزری میں کہا ہے ’’اگلے۴۰گھنٹوں میں اننت ناگ ، کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ ، گاندربل اور بڈگام کے کئی مقامات پر بھاری بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند کمزور مقامات پر کلاؤڈ برسٹ/فلیش فوڈز/لینڈ سلائیڈنگ کا امکان۔ نالوں/دریا کے کناروں/ڈھیلے ڈھانچوں وغیرہ سے دور رہیں ‘‘۔
اس دوران موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ۲۵؍اور ۲۶؍اگست کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے جموں، ریاسی، اودھم پور، سامبہ، کٹھوعہ اور راجوری اضلاع کے کچھ علاقوں میں بھاری بارشوں کا امکان ہے جبکہ پونچھ، رام بن،ڈوڈہ، کشتواڑ اور جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں درمیانی سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ۲۷سے۲۰؍اگست تک موسم عام طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ۳۱؍اگست اور یکم ستمبر کو بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران جموں صوبے میں کہیں کہیں درمیانی درجے سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں ۲سے۵ستمبر تک کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
دریں اثنا جموںکشمیر محکمہ تعلیم نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر جموں ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ۲۶ ؍اگست تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں‘ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
حکم نامے کے مطابق جموں کے تمام اضلاع میں اسکول بند رہیں گے تاکہ موسمی خطرات کے دوران کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے ۔
حکم نامے میں والدین اور طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی بہتری تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اس دوران پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں دریائے راوی میں اچانک آنے والے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد دو خواتین اور ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بچا لیا گیا۔
محمد صافی (۶۰) ان کی اہلیہ ریشما (۵۰) بیٹی پروینا (۲۸) اور ایک دو سالہ پوتا شاہ پور کانڈی کے قریب اچانک آنے والے سیلاب میں پھنس گئے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لکھن پور کے تھین گاؤں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو کٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوبھت سکسینا کی قیادت میں ایک مشترکہ کارروائی میں بچایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جموں کشمیر پولیس ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں ، پنجاب پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کارروائی میں لگ گئی۔
پولیس نے عوام کو آبی ذخائر سے دور رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا

Next Post

سپریم کورٹ کا سٹیٹ ہڈ سے متعلق کیس پر سماعت کو آگے کرنے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ کا سٹیٹ ہڈ سے متعلق کیس پر سماعت کو آگے کرنے سے انکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.