سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے لون ہرے کرالہ پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک۱۷سالہ لڑکا کنویں میں جاگرا جس وجہ سے اْس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بلال احمد موچی ولد عبدالحد ساکن لون ہرے پیر کی سہ پہر کو تالاب میں جاگرا۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ اور مقامی لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور پولیس کی مدد سے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد کنویں سے لڑکے کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اْس سے مردہ قرار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔