منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی جی پی کی صدارت میں امر ناتھ یاترا کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-28
in اہم ترین
A A
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
جمعرات سے دو برس کے توقف بعد امرناتھ یاترا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی حفاظت کے لیے مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔
اس سلسلے میں کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں جی او سی وکٹر فورس، آئی جی سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، اور جنوبی اضلاع کے متعلقہ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں یاترا کے متعلق سکیورٹی خدشات اور تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور ان خدشات سے نمٹنے کیلئے تیار کردہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ یاترا کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کافی بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جموں سرینگر شاہراہ پر چپے چپے پر سی آر پی ایف اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے ہیں‘وہیں سی آر پی ایف نے ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر نئے بنکر بھی تعمیر کیے ہیں۔
گذشتہ دنوں فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا تھا کہ امسال یاترا سے متعلق کافی خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ عسکریت پسند اس پر حملے کرسکتے ہیں۔
۳۰جون سے شروع ہونے والی یاترا ؍۱۱؍ اگست کو ختم ہوگی۔ وہیں اس سال انتظامیہ نے آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب دو برس یاترا کا انعقاد نہیں ہو پایا۔
دریںاثنایاتریوں کا انتظام کرنے والے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے ۱۱؍ اپریل کو ملک بھر میں مختلف بینکوں کی ۵۶۶ نامزد شاخوں کے ذریعے یاتریوں کے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ وہیں رجسٹریشن کا عمل یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا۔
شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ایک افسر کے مطابق اس سال یاترا کیلئے۳ لاکھ یاتریوں نے رجسٹریشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کی رجسٹریشن میں ۱۳ سال سے کم یا۷۵ سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ چھ ہفتے سے زیادہ حمل والی کوئی خاتون یاتری نے رجسٹریشن نہیں کرایا ہے۔
ایس اے ایس بی نے اس سال ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے والوں کو چھوڑ کر دونوں روٹوں سے۱۰ ہزار یاتریوں کی حد مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ سنہ ۲۰۱۹ میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے سے پہلے ۴۲ء۳ لاکھ یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا تھا۔ وہیں ۲۰۲۰؍ اور۲۰۲۱ میں کورونا وائرس کے سبب امرناتھ یاترا کا انعقاد نہیں گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواڑہ میں کنویں میں گر جانے سے کمسن لڑکا ہلاک

Next Post

عید الاضحی:قر بانی کے جانوروں کی ریٹ مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
عید الاضحی:قر بانی کے جانوروں کی ریٹ مقرر

عید الاضحی:قر بانی کے جانوروں کی ریٹ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.