جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ٹریفک جام‘لوگ اور حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

تو صاحب ایک چھوٹا سا سوال ہے… بالکل چھوٹا سا اور وہ یہ ہے کہ کیا کشمیر میں کبھی ٹریفک نظام میں سدھار آجائے گا ؟سوال چھوٹا ہے‘ لیکن… لیکن اس کی تاریخ ‘ جی ہاں اس سوال کی تاریخ چھوٹی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے اور … اور اس لئے نہیں ہے کہ یہ ایک ایسا سوال ہے جو نسل در نسل پوچھا جاتارہا ہے… لیکن… لیکن اس کا جواب ‘ اس کا حل نکل نہیں پا رہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں پا رہا ہے ۔ حکومت کے پاس جائیے … ٹریفک کے مسئلہ کو لے کر جائیے تو وہ اس کیلئے لوگوں کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے …یہ کہہ کرکہ یہ لوگ ہیں جو ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں ‘ یہ لوگ ہیں جنہوں نے ٹھیلے لگا کر سڑکوں پر قبضہ کررکھا ہے ‘یہ لوگ ہیں جنہوں نے تجاوزات کرکے سڑکوں کو اور زیادہ تنگ کیا ہے… یہ لوگ ہیں جو اس مسئلہ کی اصل وجہ ہے ۔اور…اور لوگوں کے پاس جائیے تو … تو وہ اس مسئلہ کیلئے براہ راست حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں… یہ کہہ کر ٹھہراتے ہیں کہ یہ حکومت ہے جو ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کراتی ہے ‘یہ حکومت ہے جس نے سڑکوں پر سے ناجائز قبضے کو نہیں ہٹایا ہے‘ یہ حکومت ہے جس کی ناک کے نیچے تجاوزات ہو رہے ہیں۔ان الزام اور جوابی الزامات کی بھی اپنی ایک الگ تاریخ ہے ‘ لیکن… لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان الزامات اور جوابی الزامات سے ہمارا مسئلہ حل نہیںہو رہا ہے… الٹا ٹریفک کا مسئلہ بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے… لوگ گھروں سے باہر جانے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں کہ کہیں ٹریفک جام میں نہ پھنس جائیں اور… اور محکمہ ٹریفک کی پہلی اور شاید آخری ترجیح یہ ہے کہ کیسے وی آئی پیز حضرات کی گاڑیوں کے کاروان کی آواجاہی کو آسان سے آسان تر بنا یا جائے … بغیر کسی پریشانی کے ان کا سفر مکمل کرایا جائے ۔ٹریفک کا مسئلہ سچ میں ایک مسئلہ ہے ‘ایسا مسئلہ جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بد ترین رخ اختیار کرتا جارہا ہے… اس کا حل نکالنا ضروری ہے… لیکن… لیکن صاحب یہ حل حکومت کے پاس ہے اور نہ لوگوں کے پاس… اس کا حل دونوں کے پاس ہے‘ مشترکہ کوششں میں ہے… حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور… اور لوگ بھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں… اور … اور اگر ایسا ہوا تو شاید یہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا پہلا قدم ثابت ہوگا… صرف پہلا‘آخری نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک ماہ طویل مانسون اجلاس: لوک سبھا میں۳۷اور راجیہ سبھا میں۴۱گھنٹے۱۵منٹ کام ہو سکا

Next Post

 اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہوگا:وزی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post

 اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہوگا:وزی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.