بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشتواڑ میںبچاؤ اور امدادی آپریشن مسلسل چھٹے روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-20
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ گاؤں چاشوتی میں منگل کو چھٹے روز بھی لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے بچاؤ اور امدادی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔
حکام نے بتایا کہ فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر بچائو اور امدادی آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں کئی مقامات پر کام کر رہی ہیں اور بادل پھٹنے کی جگہ کے قریب بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خصوصی آل ٹیرین گاڑیاں (اے ٹی وی) ان مقامات تک رسائی کے لیے تعینات کی گئی ہیں جہاں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خیال ہے ۔
حکام نے کہا کہ علاقے میں گشت کرنا مشکل ہے ، اور اے ٹی ویز کا استعمال ایسے مقامات پر آپریشن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جہاں پر باقاعدہ ریسکیو آلات نہیں پہنچ سکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لیے فوج اور ریسکیو ٹیمیں نے دھماکہ خیز مواد استعمال کر رہی ہیں تاکہ ملبے میں حائل بڑے پتھروں کو ہٹا دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ڈاگ اسکاڈ اور ارتھ رموورز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔فوج نے ریکارڈ وقت میں چسوتی نالہ پر ایک بیلی پل تعمیر کیا ہے جس سے اہم رابطہ بحال ہوا ہے ۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس کارنامے پر فوج کی مثالی ہمت و لگن کو سلام کرتے ہوئے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’فوج نے ریکارڈ وقت میں بادل پھٹنے کی جگہ کے قریب چسوتی نالہ پر ایک بیلی پل تعمیر کیا ہے جس سے اہم رابطہ بحال ہوا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’میں فوج کی بے مثال ہمت، عزم اور قوم کی خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ کشتواڑ کے اس دورافتادہ اور ماچیل مندر کی طرف جانے والے آخری موٹر یبل گاؤں چسوتی میں۱۴؍اگست کی دوپہر کو بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈ نے ہولناک تباہی مچا دی تھی۔
اس قدرتی آفت میں اب تک مہلوکین کی تعداد ۶۷تک پہنچ گئی ہے اور ۱۶۷؍افراد کو زندہ بچایا گیا ہے جبکہ تازہ فہرست کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد گھٹ کر۴۰رہ گئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا ہے کہ اگلے آٹھ دنوں تک دس سینیئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو دو دو دن کیلئے چاشوتی میں تعینات کیا جائے گا تاکہ ریسکیو اور ریلیف کاموں کی براہِ راست نگرانی کی جا سکے ۔ اس ضمن میں حکومت نے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام اور کپواڑہ میں تین منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد

Next Post

گاندربل قتل معاملہ :چھوٹی بہن کے قتل کے الزام میں بڑی بہن گرفتار تلخ کلامی کے بعد ڈنڈے سے بہن کے سر پر وار کرکے اسے ہلاک کیا:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
گاندربل قتل معاملہ :چھوٹی بہن کے قتل کے الزام میں بڑی بہن گرفتار تلخ کلامی کے بعد ڈنڈے سے بہن کے سر پر وار کرکے اسے ہلاک کیا:پولیس

گاندربل قتل معاملہ :چھوٹی بہن کے قتل کے الزام میں بڑی بہن گرفتار تلخ کلامی کے بعد ڈنڈے سے بہن کے سر پر وار کرکے اسے ہلاک کیا:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.