ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی:بخشی اسٹیڈیم میںفل ڈریس ریہرسل

صوبائی کمشنرنے قومی پرچم لہرا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی‘بلیدان ستمبھ پر گ ±لہائے عقیدت ادا کیا سرینگر کے علاوہ وادی کشمیرکے مختلف اَضلاع میںبھی ۹۷ویں یومِ آزادی کی ف ±ل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-14
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
یوم آزادی:بخشی اسٹیڈیم میںفل ڈریس ریہرسل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

۵۱اگست کو منائے جانے والے۷۹ویں یوم آزادی کے سلسلے میں آج سری نگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف اَضلاع میں فول ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔
فول ڈریس ریہرسل۵۱اگست کو ہونے والی یوم آزادی کی پریڈ کا پیش خیمہ ہے۔
کشمیر کے تمام ضلعی صدر مقامات پر منعقد ہونے والی ریہرسل تقاریب نے قومی تقریب پر قوم کے فخر کو ظاہر کرنے کے لئے رنگا رنگ تقریبات کے ایک متاثر کن شو کی تیاری کی ایک جھلک پیش کی۔
اِس موقعہ پر ملک کی آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دینے والے قائدین ، مجاہدین آزادی اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ان کی اعلیٰ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
سری نگر میں بخشی سٹیڈیم سری نگر میں آج فول ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بِدھوری نے قومی ترانے کی گونج کے درمیان قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اورمختلف دَستوں سے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
اِس سے قبل صوبائی کمشنر کشمیر نے پرتاپ پارک کے بلیدان ستمبھ پر ملک کے شہدا کو گل دائرے چڑھائے۔ اس تقریب میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار بِردی،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اَکشے لابرو اور سول اِنتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔
صوبائی کمشنر نے بخشی سٹیڈیم میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی ترقیاتی و سماجی و اِقتصادی کامیابیوں کو ا ±جاگر کیا۔
بدھوری نے کہا کہ پہلگام میں معصوم لوگوںکا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں نے لوگوں میں خوف اور تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ایک آواز میں دہشت گردی کے اس گھنائوننے اور سخت اقدام کی پُرزور مذمت کی۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کرنے کا موثر جواب تھاجبکہ ’آپریشن مہادیو‘نے پہلگام کے مجرموں کو انصاف کا سامنا کروایا۔
بدھوری نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران موجودہ صورتحال کے باوجود حکومت نے یاترا کو کامیابی سے اَنجام دِیا۔ انہوں نے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پرامن اور احسن اِنعقاد کا سہرا بھی سول اور سیکورٹی محکموں کو دیا۔
مارچ پاسٹ پریڈ میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، جے کے اے پی، آئی آر پی، خواتین دستہ، ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، این سی سی دستے، پائپ بینڈ، براس بینڈ اور مختلف سکولوں کے طالب علموںنے حصہ لیا۔
تقریب میں آئی جی پی کشمیر، ڈِی آئی جی وسطی کشمیر،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، ایس ایس پی سری نگر، ایس ایس پی ٹریفک سری نگر ، ایس ایس پی رورل ، ایس ایس پی سیکورٹی، سینئر اَفسران اور سول و سیکورٹی ایجنسیوں بشمول سی آر پی ایف، بی ایس ایف، این ڈی آر ایف کے علاوہ تمام سول محکموں کے سربراہان اور یگر افسران بھی موجود تھے۔
اِس موقعہ پر طالب علموں اور فن کاروں نے شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں سے جشن آزادی کی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر( اے ڈِی ڈِی سی )سندیپ سنگھ بالی نے شہید ہمایوں مزمل میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج(بوائز) میں قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جسے سی آر پی ایف، جے اینڈ کے پولیس، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور سکولوں کے دستوں نے پیش کیا۔
ا ±نہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، صحت، زرعی ترقی، ایم جی این آر ای جی اے، جل شکتی سکیموں، خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سڑکوں کی مرمت اور خود روزگاری جیسے شعبوں میں ضلع کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ اِس موقعہ پر طلبا نے حب الوطنی اور مقامی ثقافت سے متاثر ثقافتی مظاہرے کئے۔ ریہرسل تقریب میں اے سی آر، ایس پی، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ، سی اِی او،ڈِی آئی او اور دیگر ضلعی اَفسران ، تحصیل دار اننت ناگ ، پولیس اور اِنجینئرنگ وِنگ کے اَفسران ، عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
گاندربل یوم آزادی کے سلسلے میں فول ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد آج قمریہ گراونڈ گاندربل میں کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی ڈِی سی ) گاندربل منظور احمد بٹ نے ترنگا لہرایا ،پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔
مارچ پاسٹ پریڈ جے کے پی، جے کے پی (لیڈیز)، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، پی ٹی ایس منیگام، ایس پی او گاندربل، ہوم گارڈ، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور مختلف سکولوں کے طلبا نے پیش کیا۔
اے ڈی ڈی سی نے اپنے خطاب میں یومِ آزادی کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کواُجاگر کیا کہ سال2025 میں ضلع گاندربل نے بڑی مذہبی و ثقافتی تقریبات جیسے شری امرناتھ جی یاترا، کھیر بھوانی میلہ، حضرت سیّد قمر الدین بخاری کا عرس اور دیگر صوفی بزرگوں کے مذہبی اجتماعات کے دوران بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اِنتظامیہ نے لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے عالمی معیار کی سہولیات، مضبوط سیکورٹی اور خوش آئند ماحول یقینی بنایا جو گاندربل کی مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی رواداری اور موثر حکمرانی کا عکاس ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اِنتظامیہ دیہی سڑکوں، پلوں، عوامی انفراسٹرکچر، پانی و بجلی کی فراہمی، ڈیجیٹل تعلیمی مراکز اور صحت شعبے کو جدید آلات اور ماہر ڈاکٹروں سے لیس کر کے بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سونہ مرگ، ناراناگ اور مانسبل میں ماحول دوست سیاحت کی ترقی پر بھی زور دیا۔
تقریب میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیاجس میں سکولی بچوں نے ملی نغمے اور روایتی لوک رقص پیش کئے۔
اِس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیّد فہیم بیہقی، اے ایس پی، اے سی آر، اور سول و پولیس اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
کولگام میں۹۷ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈِسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں ایک فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر( اے ڈِی ڈِی سی )کولگام الطاف احمد خان نے قومی پرچم لہرایا، مارچ پاسٹ کی سلامی لی اورپریڈ کا معائنہ کیا۔
اِس موقعہ پر جموں و کشمیر پولیس (جے کے پی)، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، ہوم گارڈ، خواتین دستہ، این سی سی اور مختلف سکولوں کے طلباءنے مارچ پاسٹ پیش کیا۔
ایڈیشنل کمشنر اپنے خطاب میں یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری سکیموں اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔
تقریب کے دوران طالب علموں نے وطن سے محبت پر مبنی گیتوں اور روایتی رقصوں پر مشتمل ایک خوبصورت ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔
اِس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وِقار احمد گیری، اے سی آر، اے سی ڈی، اے۔ایس پی، سی ای او، ڈی ایس پیز، ایگزیکٹیو اِنجینئر دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شوپیان میں۹۷ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈِسٹرکٹ پولیس لائنز شوپیاں میں لوگوں کی بھرپور شرکت کے درمیان ایک فل ڈریس ریہر سل بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔
ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈِی ڈِی سی) شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون نے ترنگا لہرایا، مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
اِس موقعہ پر جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، جے کے لیڈیز پولیس، ہوم گارڈ، فارسٹ پروٹیکشن فورس (ایف پی ایف) اور سکولوں کے طلبا و طالبات نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔
ڈاکٹر ناصر احمد لون نے اپنے خطاب میں ضلع میں مکمل اور جاری ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و اَپ گریڈیشن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے پروگراموں، فلاحی سکیموں، زراعت و اس سے منسلک شعبوں میں ایچ اے ڈِی پی کے تحت اقدامات اور سماجی و اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے یقین دہانی کی کہ اِنتظامیہ جامع ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے لئے پرعزم ہے تاکہ تمام شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
تقریب کا اِختتام سکولی طلبا کی حب الوطنی اور ثقافتی ورثے پر مبنی پرفارمنس کے ساتھ ہوا جس میں ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد اور بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کی گئی۔
اِس پروگرام میں ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسران، سکولوں کے طلبا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
بارہمولہ میں خواجہ باغ میں شوکت علی سپورٹس سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہر سل کا اِنعقاد کیا گیا جس میں اِس خصوصی دِن پر ہونے والے شاندار تقاریب کا نظارہ پیش کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈِی سی) بارہمولہ سیّد الطاف حسین موسوی نے قومی پرچم لہرایا، مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور پریڈ کا معائینہ کیا۔ مارچ پاسٹ میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، این سی سی کیڈٹوں اور سکولوں کے طلبانے حصہ لیا۔
اے ڈِ ی سی نے اَپنے خطاب میںکہا کہ فل ڈریس ریہرسل نہ صرف۵۱اگست کی تقریبات کی تیاری ہے بلکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم ان شہداکو یاد کریں جن کی قربانیوں سے ہمیں آزادی ملی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ گھروں پر ترنگا لہرائیںاور آزادی کی میراث نوجوان نسل تک پہنچائیں۔
تقریب میں سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ گروندرپال سنگھ، ایڈیشنل ایس پی فیروز یحییٰ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر، محکمہ آر اینڈ بی، جل شکتی اورجے کے پی ڈِی سی ایل کے اِنجینئروں ، دیگر محکموں کے اَفسران، طلبا ، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پر سکولی طلبا نے حب الوطنی پر مبنی نغمے، روایتی رقص اور تقاریر پیش کیں جنہیں حاضرین نے خوب سراہاجبکہ بارہمولہ پولیس بینڈ نے اپنی پ ±رجوش دھنوں سے تقریب کو مزید دلکش بنایا۔
بڈگام میں سپورتس سٹیڈیم میں آج یوم آزادای۵۲۰۲کی فل ڈریس ریہر سل کا اِنعقاد جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈِی سی) بڈگام معراج الدین شاہ نے قومی پرچم لہرایا، مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
مارچ پاسٹ میں پولیس، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف، این سی سی کیڈٹوں اور ضلع کے مختلف سکولوں کے طالب علموں نے حصہ لیا۔
تقریب میں مقامی فنکاروں، مختلف ثقافتی گروپوں اور طلبا نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے جن میں حب الوطنی کے گیت اور مقامی مقبول نغمے شامل تھے۔ ان پروگراموں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور زبردست داد حاصل کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ایس پی بڈگام سیّد سجاد بخاری، جی ایم ڈی آئی سی، پروجیکٹ آفیسر آئی سی ڈی ایس، سی ای او، اے سی ڈی، سی ایچ او، سی اے او، تمام محکموں کے سربراہان، سینئر پولیس افسران، سی آر پی ایف و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران، طلبا ، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پلوامہ میںیوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل آج یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر( اے ڈی سی ) پلوامہ ڈاکٹر ای ایم اشرف نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
تقریب میں ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں اور مقامی سکولوں کے دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ شرکا نے شاندار مارچنگ اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جو حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کا عکاس تھا۔
مارچ پاسٹ کے بعد مقامی فن کاروں اور سکولی طلباکی جانب سے ایک خوبصورت ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں وادی کی ثقافتی وراثت کو ا ±جاگر کیا گیا اور تقریب کو خوشگوار رنگوں سے مزین کیا۔
اِسی سلسلے میں ڈی پی ایل اونتی پورہ میں بھی یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکورٹی فورسز اور طلبانے مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے بھرپور شرکت کی تاکہ۵۱اگستءکی تقریبات کیلئے تمام اِنتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
کپواڑہ میں۹۷ویں یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل آج ضلع پولیس لائنز (ڈِی پی ایل) زنگلی میں منعقد ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ گلزار احمد نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
مارچ پاسٹ پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس، جے کے اے پی، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور مختلف سکولوں کے طلبا نے حصہ لیا۔ اِس موقعہ پر بی ایس ایف، جے کے پولیس، جے کے اے پی اور آرمی کے پائپ اور براس بینڈز نے مارچ پاسٹ کے دوران دلفریب دھنیں پیش کیں۔
اِس کے علاوہ سکولی بچوں کی جانب سے مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جن میں قومی یکجہتی، ’وحدت میں کثرت‘، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جموں و کشمیر کی مشترکہ تہذیب کو ا ±جاگر کیا گیا۔ پروگراموں میں حب الوطنی کے نغمے، لوک موسیقی اور رقص شامل تھے۔
اس موقعہ پر ایڈیشنل سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس کپواڑہ جاوید احمد، اے سی آر پیرزادہ ممتاز احمد اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
دریں اثنا، ڈی پی ایل ہندواڑہ، منی سیکرٹریٹ ٹنگڈار اور جی ڈی سی سوگام میں بھی یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد ہوا جہاں متعلقہ تحصیل داروں نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ ان تقریبات میں سول و پولیس انتظامیہ کے افسران، تعلیمی اداروں کے طلباء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
محکمہ اطلاعات کپواڑہ کی جانب سے بھی لوک و ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جس نے تقریب کو مزید جاذبِ نظر اور دلکش بنایا۔
بانڈی پورہ میں یوم آزادی کی تقریباتءکے لئے فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا جس میں تمام شراکت داروں کی جانب سے پر جوش شرکت اور بھرپوراِنتظامات کئے گئے۔
مرکزی تقریب ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بانڈی پورہ ظفر حسن شوال نے ایڈیشنل سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس روحیل مرچا کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
مارچ پاسٹ میں جموں و کشمیر پولیس (جے کے پی)، این سی سی کیڈٹوں اور مختلف سکولوں کے طلباءکے دستوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں سول اِنتظامیہ، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔
اے ڈِی سی نے اپنے خطاب میں یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی بہبود کے اقدامات کو ا ±جاگر کیا۔
تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلبا ءنے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جن میں ملک کی ثقافتی وراثت، اِقتصادی ترقی، خواتین بااِختیاری اور سماجی ترقی کی عکاسی کی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
اِسی طرح کی فل ڈریس ریہرسل تقریبات سب ڈویڑن سنبل اور گریز میں بھی منعقد ہوئیں جہاں متعلقہ تحصیل داروں نے قومی پرچم لہرایا۔
اِس کے علاوہ ضلع کے تمام بلاکوں، پنچایتوں، سکولوں اور کالجوں میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات :’تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل

Next Post

آسان نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
آسان نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

آسان نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.