جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یوم آزادی کی تقریبات :’تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل

‘ لوگ تقریبات میں حصہ لیں ‘ ان کی شرکت کیلئے مناسب انتظامات کئے ہیں :بردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-14
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
یوم آزادی کی تقریبات :’تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا یے کہ وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے فل ڈریس ریہرسل اچھی طرح سے مکمل ہوئی جن میں تمام دستوں نے حصہ لیا۔
بردی نے کہا کہ سرینگر جہاں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے ، میں سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے۔
آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بردی نے کہا”آج وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈرس ریہرس اچھی طرح سے مکمل ہوئی جن میں تمام دستوں نے حصہ لیا“۔
ان کا کہنا تھا کہ ریہرسل کے ساتھ ساتھ سیکورٹی ڈرل بھی انجام دی گئیں تاکہ اس خاص موقعے کے لئے تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
بردی نے کہا کہ وادی کے تمام اضلاع میں یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو بھی مکمل کیا گیا۔
آئی جی پی نے کہا کہ سری نگر جہاں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے ، میں سیکورٹی کے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دستے اس تعیناتی کا حصہ ہوں گے۔
لوگوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے پر انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات کئے گئے ہیں،لوگوں کو ان میں شرکت کرنی چاہئے۔
اکھال آپریشن کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”آپریشن آخری مرحلے پر پہنچ گیا ہے اگر کچھ تفصیلات ہوں گی تو ان کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔“
اس دوران جموں کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور جوش و خروش اور قومی ولولے کے ساتھ منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
سرکاری شیڈول کے مطابق مرکزی تقریب بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پرچم کشائی اور سلامی لیں گے۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں سمیت تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز پر بھی یومِ آزادی کی تقریبات ہوں گی جن کی قیادت وزراءاور ضلع ترقیاتی کونسلوں (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری جموں میں مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے ، جبکہ وزیر برائے صحت، تعلیم و سماجی بہبود سکینہ مسعود اننت ناگ میں قیادت کریں گی۔
وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و قبائلی امور جاوید احمد رانا پونچھ میں، اور وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی، کوآپریٹوز و الیکشن جاوید احمد ڈار بارہمولہ میں مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے۔
اسی طرح وزیر برائے خوراک، شہری رسدات، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس و آرٹ اینڈ کلچر ستیش شرما کٹھوعہ میں سلامی لیں گے۔
سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، سانبہ، ا ±دھم پور، ریاسی، راجوری، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ میں مرکزی تقریبات کی صدارت کریں گے۔
مزید بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سب ڈویڑنل مجسٹریٹس، جبکہ تحصیل، بلاک اور میونسپل ہیڈکوارٹرز میں متعلقہ تحصیلدار یا سب سے سینئر سول افسر، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق، سلامی لیں گے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی آئی:سنہا

Next Post

یوم آزادی:بخشی اسٹیڈیم میںفل ڈریس ریہرسل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
یوم آزادی:بخشی اسٹیڈیم میںفل ڈریس ریہرسل

یوم آزادی:بخشی اسٹیڈیم میںفل ڈریس ریہرسل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.